طالبان کے65 گروپ ہیں،بعض کی سرپرستی امریکا اوربھارت کرتے ہیں، لیاقت بلوچ

متفق۔ شوٹ ایوری باسٹرڈ، چاہے وہ طالبان ہو چاہے بلیک واٹر :)

مجھے ایک بات یاد آگئی کہ یہاں اکثر پاکستانی اس علاقے کے مقامی لوگوں کی بد اخلاقی کی مذمت کرت رہتے ہیں۔ میں نے ایک دوست سے بات کی تو اس نے کہا کی مصریوں کی بداخلاقی یا بدتمیزی جہالت کی وجہ سے ہوتی ہے۔
جبکہ سوریوں کی بدتمیزی غنڈہ یا بدمعاشی ٹائپ کی ہوتی ہے۔
مصریوں کو اگر سمجھایا جائے تو سمجھنے کا امکان ہوتا ہے۔ سوریوں کو باز رکھنا بے حد مشکل۔
امید ہے میرا اشارہ سمجھ گئے ہونگے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین

جی نہیں۔ دونوں طرح کے بدمعاشوں کا علاج گولی ہے اور گولی ہی ہوگی :)
 
x boy

محفلین
ایک معلوماتی اقتباس یا خبر،
کیا کوئی قوم کو سچ بتائے گا کہ پچھلا آپریشن جو10 سال سے جاری وساری ہے کیا نتائج دے چکا؟ آپریشن تو 2003سے جاری، نصف قبائلی آبادی نقل مکانی کرکے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملک کے دیگر حصوں میں مرحلہ وارمنتقل ہو چکی۔فوج پچھلے 10 سالوں سے دہشت گردوں کے خلاف برسرِپیکار۔F-16 جہاز اور گن شپ ہیلی کاپٹر استعمال ہو چکے، ڈرون حملوں سے ’’ہزاروںا موات ‘‘ہماری مدد کے لیے ہی تو تھیں ۔کئی دفعہ اعلان بھی ہو اکہ دہشت گردوں کا قلع قمع کر دیاگیاجبکہ امریکہ کا ہمیشہ اخلاص اوراستطاعت پرشبہ چنانچہ ڈومور۔ڈومور کا مطلب کہ اگرپچھلے 10 سال ایک ادھ کور موجود تھی تو اب ساری فوج جھونکنا ہوگی۔

جماعت اسلامی، عمران خان سمیت دیگر قبائلی عمائدین ایسے ہی آپریشن سے بازرہنے کی ترغیب دیتے رہے جبکہ مسخرے اور کرائے کے فنکارجہالت، عیاری اور مکاری سے ایسی باتوں کو توڑ موڑ کر ملک کو بربادی کی طرف دھکیلنے میںمصروف،ہماری زباں میں لکنت کیوںکہ دہشت گردی کا اصل موجدومآخذ امریکہ اور بھارت،ہمیشہ سے ہماری سا لمیت کے درپے۔
08_07.gif
 
صرف علی

محفلین
بھائی سوچ نے کی بات ہے جو فوج ایک مہینے میں سوات سے خوارج کو ختم کرسکتی ہے وہی فوج دوسری طرف کچھ نہیں کرپارہی ہے کیوں ؟
 
Top