طالبان کی پسپائ

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


44744832-2029486480444833-6856424695424614400-n.jpg


طالبان کے مکروہ عزائم کو بڑا دھچکا

افغانستان کے صوبہ قندوز ميں افغان سيکورٹی فورسز کی کاروائ کے دوران طالبان کا اہم سرگرم سرغنہ اپنے کئ ساتھی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاک۔

Taliban key commander among 21 killed in Afghanistan

افغانستان ميں امريکی اور نيٹو افواج کی موجودگی کا مقصد شروع دن سے يہی رہا ہے کہ دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کيا جائے اور وہ دہشت گرد گروہ اور ان کے ليڈر جو اپنی مرضی کا نظام نافذ کرنے کے ليے خطے کے عام لوگوں اور منتخب عوامی نمايندوں اور اداروں پر جنگ مسلط کر کے ان پر حملے کر رہے ہيں، انھيں کيفر کردار تک پہنچايا جائے۔

يہ وہ مقصد ہے جس کی توثيق اقوام متحدہ کی جانب سے کی جا چکی ہے اور اس پر اقوام عالم اور خطے ميں ہمارے اتحادی اور فريق بھی متفق ہيں۔

امريکی حکومت نے ہميشہ افراد اور گروہوں کی حوصلہ افزائ کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کر کے سياسی دھارے ميں شامل ہوں اور سياسی تنازعات اور اختلافات کے پرامن کے ليے گفتگو کی جانب بڑھيں۔ خطے کے مختلف عسکری گروہوں اور ان کے قائدين کے پاس يہ آپشن موجود ہے کہ وہ اپنے ہتھيار ڈال کر امن کا راستہ اختيار کريں۔

تاہم جو عناصر بدستور پرتشدد انتہا پسندی کی ترغيب کو فوقيت دے رہے ہيں اور اپنے مقاصد کی تکميل کے لیے گنجان آباد علاقوں ميں زيادہ سے زيادہ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کرنے کے ليے کم سن نوجوانوں کو خودکش حملہ آور بنا کر بطور ہتھيار استعمال کرنے کو درست سمجھتے ہيں، وہ ہمارے مشترکہ دشمن ہی رہيں گے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

الف نظامی

لائبریرین
ملکہ وکٹوریہ کے عہدِ حکومت میں انگریزوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر حملہ کیا ۔ حضور شمس العارفین خواجہ شمس الدین سیالویؒ اپنے حجرہ مبارکہ میں تشریف فرما تھے، آپ اچانک اٹھے اور جنوبی دروازے کے قریب جا کر بڑے جلال سے فرمایا:
"جب افغان تلوار اٹھائیں گے تو اِس عورت (ملکہ وکٹوریہ) کا لندن میں اپنے لباس میں ہی (خوف کے مارے) پیشاب خطا ہو جائے گا"
حضرت اعلیٰ نے یہ الفاظ دو یا تین مرتبہ دہرائے اور اس جلالی کیفیت میں اپنی جگہ واپس تشریف لے گئے۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ برطانوی افواج نے عین اس وقت کابل پر حملہ کیا تھا ، لیکن پٹھانوں نے انہیں شکست سے دوچار کیا

(برصغیر میں برطانوی راج کی مخالفت میں صوفیائے سیال شریف کا کردار از پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان شاہ صدر شعبہ عربی و علوم اسلامیہ جی سی یونیورسٹی لاہور)
 
Top