طالبان کو لڑائی کے بعد ’فلاح ‘یاد آگئی

طالبان کو لڑائی کے بعد ’فلاح ‘یاد آگئی

news-1404406060-1014.jpg

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے قاری شکیل گروپ نے الصافی مہمند ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نام سے فلاحی تنظیم تشکیل دے دی ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے سرکردہ سجاد عرف چھوٹو نے اس فلاحی تنظیم کو تشکیل دیا ہے اور اب تک اس میں 200کے قریب افراد ممبر بن چکے ہیں۔الصافی مہمند ویلفیئر ایسوسی ایشن نامی اس فلاحی تنظیم کے لئے عبدالرحمان اور محمد عرف گلو نامی افراد چندہ اکٹھے کرتے ہیں اور اس سے جمع ہونے والے فنڈ کو تحریک طالبان کے لئے استعمال کیا جائے گا۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان پہلے اپنے اعمال کو ٹھیک کریں اس کے بعد فلاحی تنظیمیں بنائیں۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/03-jul-2014/119220
 
Top