طالبان کا جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

طالبان کا جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان نے حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کیلئے کی جانے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی خلوص نیت کے ساتھ کی گئی تھی لیکن حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے گئے ۔میرانشاہ میں جنگ بندی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ، ہمارے پچاس سے ساٹھ ساتھی شہید کردیے گئے ۔
http://www.dailypakistan.com.pk/islamabad/16-Apr-2014/93325
 

arifkarim

معطل
چلو اس دوران انہیں مزید بم بنانے کا موقع ملا گیا تا کہ انہیں نہتے بے گناہ شہریوں پر چلا کر "ثواب" کمایا جا سکے۔
 

amirnawazkhan

محفلین
لگتا ہے کہ طالبان کو امن و سلامتی کی اہمیت کاکوئی ادراک نہ ہے اور وہ پتھر کے زمانہ کے لوگ ہیں ۔ جنگ اور بات چیت اکٹھے نہ چل سکتے ہیں۔طالبان کا یہ کہننا کہ وہ جنگ بندی نہ کریں گے مگر بات چیت کے لئے تیار ہیں ایک لایعنی سی اور فضول بات ہے۔طالبان جنگ بندی کے دوران حملے کرنے سے باز نہ اآئے اور تو وہ کھلے عام دہشت گردی کریں گے۔ خون خرابہ طالبان کی فطرت کا حصہ بن چکا ہے۔طالبان اسلام اور پاکستان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔ان سے نیکی کی توقع رکھنا فضول ہے۔
 
Top