ضمنی انتخابات، غیر سرکاری نتائج تحریک انصاف پشاور اور میانوالی کی قومی اسمبلی کی سیٹ نہ بچاسکی

حسینی

محفلین
ضمنی انتخابات، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج، تحریک انصاف پشاور اور میانوالی کی قومی اسمبلی کی سیٹس نہ بچاسکیٍ ٍ جبکہ اسلام آباد کی سیٹ پر تحریک انصاف کے اسد عمر کامیاب قرار پائے ہیں۔

ضمنی انتخابات 2013، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 41 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے. جس کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے. سب سے پہلا نتیجہ دینے کا ''دنیا نیوز'' نے اپنا اعزاز برقرار رکھا۔
لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کو موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی 210 لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے زبیر خان بلوچ کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 26 ہزار 735 ووٹ حاصل کئے۔ سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 123 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار منشا اللہ بٹ 21,869 ووٹ لے کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے بیرسٹر دائود 6,976 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔ رحیم یار خان کے حلقہ پی پی 292 سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے امیدوار مخدوم سید علی اکبر 25341 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ راجن پور کے حلقہ پی پی 247 سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار علی رضا خان دریشک 39200 ووٹ لے کر کامیاب رہے. ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 243 سے تحریک انصاف کے امیدوار علی احمد دریشک 23102 ووٹ لے کر کامیاب رہے. فیصل آباد کے حلقہ پی پی 51 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آزاد علی تبسم 41839 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں. سرگودھا کے حلقہ این اے 68 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شفقت بلوچ 69431 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے. ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار نذیر سوبھی نے 43508 ووٹ حاصل کئے. راولپنڈی کے حلقہ پی پی 6 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری سرفراز افضل 30068 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار واثق قیوم 21628 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے. مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 254 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حماد نواز 16415 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحئی دستی 13670 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے. منڈی بہاء الدین کے حلقہ 118 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری اختر عباس بھی کامیاب ہو گئے ہیں. لاہور کے اہم حلقہ پی پی 142 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سلمان رفیق نے 16319 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب رہے جبکہ ان کے حریف امیدوار تحریک انصاف کے ملک وقار نے 5113 ووٹ حاصل کئے. پشاور سے عمران خان کی چھوڑی ہوئی سیٹ تحریک انصاف نہ بچا سکی. این اے ون سے سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ میانوالی سے عمران خان کی چھوڑی ہوئی سیٹ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبیداللہ شادی خیل نے جیت لی. انہوں نے 85836 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار نوابزادہ وحید نے 70485 ووٹ حاصل کئے. مردان کے حلقہ کے پی 23 سے اے این پی کے احمد خان بہادر 13077 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عمر فاروق 12005 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے. کراچی کے حلقہ پی ایس 95 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار محمد حسین خان 23005 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے. خانیوال کے حلقہ پی پی 217 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا بابر نے 49100 ووٹ لئے اور کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار چودھری مقصود نے 23124 ووٹ حاصل کئے. کراچی کے حلقہ پی ایس 103 سے ایم کیو ایم کے روئوف صدیقی 45073 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار سلطان احمد نے 2684 ووٹ لئے. پی بی 44 لسبیلہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرنس احمد علی 27326 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے. اوکاڑہ کے حلقہ پی پی 193 سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے امیدوار خرم جہانگیر وٹو 41426 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نور الامین وٹو 25469 ووٹ حاصل کر سکے. فیصل آباد کے حلقہ این اے 83 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں عبدالمنان 34860 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے. اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کامیاب قرار پائے ہیں. لاہور کے حلقہ پی پی 150 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں مرغوب احمد 18870 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے. ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار مہر واجد نے 18494 ووٹ حاصل کئے.
 
Top