ضرب عضب : جیٹ طیاروں کی بمباری میں 13دہشت گرد ہلاک ، سات ٹھکانے تباہ

ضرب عضب : جیٹ طیاروں کی بمباری میں 13دہشت گرد ہلاک ، سات ٹھکانے تباہ
08 جولائی 2014 (13:50)
news-1404809415-7827.JPG

را ول پنڈی (ما نیٹرنگ ڈیسک ) آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیر ستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے تیرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دیگان میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بارود کی برسات کی ، بمباری کے نتیجے میں 13عسکریت پسند ہلاک اور ان کے سات ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، بمباری میں گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/zarb-e-azb/08-Jul-2014/120871
 
دہشتگرد ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر غیر مستحکم اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں .پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دہشتگردوں کا سٖایا ہونا ضروری ہے۔طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔طالبان کے حملوں کی وجہ سے ملک کو اب تک 102.51ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان ہو چکا ہے اور یہ نقصان جاری ہے۔گزشتہ تین سال کے دوران معیشت کو 28 ارب 45 کروڑ 98 لاکھ ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا .

اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اورطالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے .انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. . اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہےلہذا طالبان اور دوسری دہشت گر جماعتوں کا نام نہاد جہاد ،بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔ یہ جہاد فی سبیل اللہ کی بجائے جہاد فی سبیل غیر اللہ ہے۔دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے .
………………………………………….
کراچی میں طالبان گروپس
http://awazepakistan.wordpress.com
 
Top