صومالیہ - نیا امریکی نشانہ ؟

اظہرالحق

محفلین
صومالیہ - ایک افریقی ملک ہے جس میں کافی عرصے سے سورش جاری ہے ، اس پر ایک اسلام پسند (طالبان جیسی) تنظیم کا قبضہ ہو چکا ہے اور وہاں پر باقاعدہ اسلامی نظام قائم کیا جا رہا ہے ، اسلامی عدالتیں اور سزائیں نافذ کی جا رہی ہیں ۔ ۔ ۔

دوسری طرف امریکا چیں بہ چیں ہو رہا ہے ، افریقی یونین‌پر دباؤ ڈال کر کہ رہا کہ انٹرنیشنل افواج داخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ۔ ۔

تمام واقعیات اور حالات یہ ہی بتاتے ہیں کہ ایک اور مسلمان ملک نشانہ بننے جا رہا ہے ۔ ۔ گو اب وہاں کے “طالبان“ نے امن قائم کر دیا ہے مگر ۔ ۔ شاید یہ “امن“ کسی کو اچھا نہیں لگے گا کہ نظام تو اسلامی ہے نا ۔ ۔ ۔آپ کیا کہتے ہیں ؟
 

الف نظامی

لائبریرین
امریکہ کو اسلام سے چڑ ہے ۔۔۔
اسے اسلام فوبیا ہے۔۔۔
اسلام دشمن ہے۔۔
دہشت گرد ہے۔۔
اس کی جاں پنجہ یہود میں ہے۔۔۔
مسلمان ممالک پر قابض ہے۔۔۔
یہ سب جانتے ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ کیا کبھی مسلمان ممالک نے امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے کوئی کوشش کی؟ او آئی سی کو فعال بنایا؟ مسلم ممالک کی متحدہ دفاعی کونسل (نیٹو کی طرز پر) کبھی بنانے کا سوچا؟
کبھی نہیں ۔۔
تو پھر چپ کرکے یہ مصرع الاپیے
ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات
 
Top