صوبہ بہار کا ایک گاؤں جس کا نام "پاکستان" ہے

افضل حسین

محفلین
ہندوستان کی ریاست بہار کے ضلع پورنیہ میں ایک ایسا گاؤں ہے جس کا نام "پاکستان"ہے مزے کی بات یہ ہے کہ اس گاؤں میں ایک بھی مسلم نہیں ہے۔گزشتہ دو تین ماہ قبل جب پاکستان کے 21نفری قافلہ بہار کے دورے پر تھاتو وزیر اعلی نتیش کمار نے انہیں بہار کے نقشے میں پاکستان گاؤں کا محل وقوع دکھایا جسے دیکھ کر پاکستانی وفد نے حیر ت کا اظہا ر کیا۔گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ آزادی کے بعد اس گاؤں کے زیادہ تر مسلمان ایسٹ پاکستان چلے گئے ان کی یاد میں اس گاؤں کا نام "پاکستان" رکھا گیا۔
 

arifkarim

معطل
یعنی مسلمانوں کی یاد میں اس گاؤں کا نام پاکستان رکھ دیا گیا۔ کاش ہم ہندووں کی یاد میں بھی کسی علاقہ کا نام بھارت رکھ دیتے ہیں جو پاکستان چھوڑ کر بھارت چلےگئے۔
 
Top