صوبوں کے ترقیاتی فنڈز سے شہروں کو ٹھیک کرنا ناممکن ہے: عمران خان

جاسم محمد

محفلین
صوبوں کے ترقیاتی فنڈز سے شہروں کو ٹھیک کرنا ناممکن ہے: عمران خان
Last Updated On 07 March,2020 11:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، شہر قائد پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ صوبوں کے ترقیاتی فنڈز سے شہروں کو ٹھیک کرنا ناممکن ہے۔

فائیو سٹار، کے ڈی اے چورنگی اور سخی حسن چورنگی پر بنائے جانے والے پلوں کی افتتاحی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی اور وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا پیغام دیا۔

وزیراعظم نے ویڈیو پیغام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں سے آج معذرت کرتا ہوں، موسم کی خرابی کے باعث کراچی نہ آسکا۔

خیال رہے کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان کو آج کراچی آنا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے وہ نہیں آسکے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبو ں کی تفصیل آپ عوام کو بتائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا وہ شہر ہے جس کے اوپر جانے سے ملک اوپر جائےگا، کراچی پر برا وقت آتا ہے تو پورے پاکستان پر برا اثر پڑتا ہے، سندھ میں پی ٹی آئی حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی ترقی چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے باعث سارے فنڈز صوبوں کو منتقل ہوئے، یقین دلاتا ہوں سندھ اور کراچی کی ترقی کے لیے پوری محنت کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے، شہر قائد کی ترقی کامطلب روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہوچکے ہیں، صوبوں کے ترقیاتی فنڈز سے شہروں کو ٹھیک کرنا ناممکن ہے، بڑے شہروں کی ترقی کیلئے خاص مقامی نظام ہوتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور دیگر شہروں سے بہتر اس لیے ہوا کیونکہ پنجاب جوکہ آدھا پاکستان ہے اس کے کل ترقیاتی فنڈز کا آدھے سے زیادہ لاہور میں لگادیا گیا اور اس سے صوبے کے دوسرے شہروں کو نقصان ہوا۔


ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے، کراچی کی ترقی کا مطلب لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پولیس میں اصلاحات کیں، کوشش کررہے ہیں کہ پولیس کے کام میں کوئی مداخلت نہ ہو۔ سندھ میں پولیس کی پرفارمنس نہیں ہے اس وجہ سے یہاں رینجرز ہے۔
 
Top