صفوی صوفی سلسلے کے بانی شیخ صفی الدین اردَبیلی کا مقبرہ

حسان خان

لائبریرین
تاریخ: ۳۰ تِیر ۱۳۹۷هش/۲۱ جولائی ۲۰۱۸ء
عکّاس: امیر رحمانی

مأخذ

صفوی صوفی سلسلے کے بانی شیخ صفی الدین اردَبیلی کا مقبرہ ایرانی آذربائجان کے شہر اردَبیل میں واقع ہے، اور یہ عمارت یونیسکو کی عالمی میراث کی فہرست میں مشمول ہے۔
یہ وہی سُنّی شافعی صوفی شیخ ہیں کہ جن کی وفات کے ڈیڑھ سو سال بعد اُن کے ایک خلَف شاہ اسماعیل صفوی نے آذربائجان و اناطولیہ کے جنگجو تُرک قبائلی مُریدوں (قِزِلباشوں) کی مدد سے ایران میں بہ زورِ شمشیر مذہبی انقلاب برپا کر کے اُس کو چند دہائیوں میں ایک اثناعشری شیعہ مملکت میں تبدیل کر دیا تھا۔ سلسلۂ صفویہ ایلخانی منگول دور میں ایک سُنّی صوفی سلسلے کے طور پر شروع ہوا تھا، لیکن شیخ صفی الدین ارَدبیلی کی وفات کے بعد یکے بعدِ دیگرے آنے والے اُن کے اَخلاف و جانشینان بہ تدریج شیعیت و جنگجوئی کی جانب مائل ہوتے گئے تھے، تا آنکہ اُن کی مُرشدی میراث شاہ اسماعیل صفوی جیسے ایک شدید سُنّی دشمن اور غالی شیعہ تک پہنچ گئی، جس نے تخت نشیں ہو کر کُل خِطّے کی آئندہ تاریخ کو تبدیل کر دیا۔ مُطلقاً تاریخی لحاظ سے یہ ایک بِسیار دلچسپ و نتائج خیز وقوعہ ہے۔

n3639327-6536329.jpg

n3639327-6536330.jpg

n3639327-6536331.jpg

n3639327-6536332.jpg

n3639327-6536333.jpg

n3639327-6536334.jpg

n3639327-6536335.jpg

n3639327-6536336.jpg

n3639327-6536337.jpg

n3639327-6536338.jpg

n3639327-6536339.jpg

n3639327-6536340.jpg

n3639327-6536341.jpg

n3639327-6536342.jpg

n3639327-6536343.jpg

n3639327-6536344.jpg

 
آخری تدوین:
Top