صفر کو پنجابی میں کیا کہتے ہیں۔ ؟

صفر کو پنجابی میں کیا کہتے ہیں۔؟
میں خود اور آس پاس کے لوگوں کو پنجابی میں زیرو ہی کہتا سنتا آیا ہوں۔ مگر ظاہر ہے کہ یہ انگریزی زبان کا لفظ ہے!
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ "صفر" کا پنجابی میں صحیح ترجمہ کیا ہے۔
 
پنجابی ویکیپیڈیا والوں نے تو صفر ہی لکھا ہے۔

https://pnb.wikipedia.org/wiki/صفر
صفر اصل میں عربی کا لفظ ہے۔ جہاں تک میرا خیال ہے صفر کے لئے پنجابی کا کوئی اپنا لفظ بھی ہونا چاہئے۔
ਜ਼ੀਰੋ 0
یہ گوگل ٹرانسلیٹ نے Zero 0 کا ترجمہ کیا پنجابی میں۔ یہ گرمکھی ہے شاید۔
اور اس کا تلفظ کیا ہے؟
 
اوشو

لائبریرین
ਸਿਫਰ / صفر 0
ਇੱਕ / اِک 1
ਦੋ / دو 2
ਤਿੱਨ / تِن 3
ਚਾਰ / چار 4
ਪੰਜ / پنج 5
ਛੇ / چھ 6
ਸੱਤ / ست 7
ਅੱਠ / اَٹھ 8
ਨੌੰ / نو 9
੧੦ ਦੱਸ / دس 10
 
اوشو

لائبریرین
ਜ਼ੀਰੋ 0
یہ گوگل ٹرانسلیٹ نے Zero 0 کا ترجمہ کیا پنجابی میں۔ یہ گرمکھی ہے شاید۔

اور اس کا تلفظ کیا ہے؟

یہ گورمکھی ہے۔ اور اس کا تلفظ زیرو بنتا ہے۔ یہ زیرو کی پنجابی ٹرانلیشن نہیں ہے ۔ ٹرانسلٹریشن ہے۔ یعنی جیسے 0 کو اردو میں "زیرو" لکھا جاتا ہے۔
اس لفظ میں 2 اکھر ہیں۔ اکھر مطلب حرف
ਜ਼۔ اس کو "ز" کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ گورمکھی میں اسے "ززا" بولتے ہیں۔
ਰ۔ اس کو "ر" کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اسے "ررا" پڑھا جاتا ہے۔
اب ان حروف کے ساتھ دو علامتیں استعمال ہوئی ہیں۔ جن کو گورمکھی میں "ماترے" کہتے ہیں شاید۔اردو میں جیسے زیر زبر پیش وغیرہ سمجھ لیں۔
ਜ਼ کے ساتھ جو علامت استعمال ہوئی اس کے بعد اس کی شکل ਜ਼ੀ یہ بن گئی ہے اور پڑھنے میں "ز" سے "زی" بن گیا۔
ਰ کے ساتھ جو علامت لگی ہے اس کی شکل ਰੋ ہو گئی ہے اور یہ "ر" کی بجائے "رو" کی بجائے پڑھا جائے گا۔
ਜ਼ੀ۔ زی
ਰੋ۔ رو
ਜ਼ੀਰੋ۔زیرو
لئیق احمد ، نایاب ، منقب سید ، محمد شعیب ،
مزید رہنمائی کے لیے تلمیذ جی اور محمد یعقوب آسی جی سے درخواست ہے
 
صِفر کو پنجابی میں بھی صِفر کہتے ہیں۔ کسی علاقائی لہجے میں کچھ اور ہو تو میرے علم میں نہیں۔
یَک ۔۔ سرائیکی، بلوچی، فارسی اور شاید دری میں مشترک ہے۔
دو ۔۔ فارسی، اُردُو اور پنجابی تینوں میں ہے۔
چار ۔۔ اُردُو اور پنجابی دونوں میں ہے۔
پنج ۔۔ فارسی اور پنجابی دونوں میں ہے۔
نَو ۔۔ اُردُو اور پنجابی دونوں میں ہے۔
دَس ۔۔ اُردُو اور پنجابی دونوں میں ہے۔

کوئی مختلف نام ہونا ضروری بھی تو نہیں نا، صاحبان!
 
چھ ۔۔ اردو اور پنجابی میں لکھنے کا فرق ہے بس، بولتے "چھے" ہیں، جیسے پنجابی میں لکھا جاتا ہے۔
ستر، اسی، سَو، ہزار، کروڑ ۔۔ اردو اور پنجابی میں مشترک ہیں۔
 
صفر کو پنجابی میں کیا کہتے ہیں۔؟
میں خود اور آس پاس کے لوگوں کو پنجابی میں زیرو ہی کہتا سنتا آیا ہوں۔ مگر ظاہر ہے کہ یہ انگریزی زبان کا لفظ ہے!
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ "صفر" کا پنجابی میں صحیح ترجمہ کیا ہے۔
صِفر اصلاً عربی کا لفظ ہے۔ اردو اور پنجابی میں بھی صِفر ہی لکھتے اور بولتے ہیں۔
ہندی والے عدد صِفر کو شُنی کہتے غالباً ۔ مقدار کے طور پر کیا کہتے ہیں، مجھے نہیں پتہ۔
 
پنجابی میں ایک دل چسپ بات ہے۔ وسطی پنجاب کے بہت سے علاقوں میں ۔۔۔

صِفرا، صِفری (صِفر کا ہندسہ)
ایکا (اک کا ہندسہ)
دُکا (دو کا ہندسہ)
تِکا، تِنا (تِن کا ہندسہ)
چَوکا (چار کا ہندسہ)
پانجا (پنج کا ہندسہ)
چھِکا (چھے کا ہندسہ)
سَتا (سَت کا ہندسہ)
اَٹھا (اَٹھ کا ہندسہ)
نَویاں، نایاں (نَو کا ہندسہ)
۔۔۔
 
یہ گورمکھی ہے۔ اور اس کا تلفظ زیرو بنتا ہے۔ یہ زیرو کی پنجابی ٹرانلیشن نہیں ہے ۔ ٹرانسلٹریشن ہے۔ یعنی جیسے 0 کو اردو میں "زیرو" لکھا جاتا ہے۔
اس لفظ میں 2 اکھر ہیں۔ اکھر مطلب حرف
ਜ਼۔ اس کو "ز" کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ گورمکھی میں اسے "ززا" بولتے ہیں۔
ਰ۔ اس کو "ر" کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اسے "ررا" پڑھا جاتا ہے۔
اب ان حروف کے ساتھ دو علامتیں استعمال ہوئی ہیں۔ جن کو گورمکھی میں "ماترے" کہتے ہیں شاید۔اردو میں جیسے زیر زبر پیش وغیرہ سمجھ لیں۔
ਜ਼ کے ساتھ جو علامت استعمال ہوئی اس کے بعد اس کی شکل ਜ਼ੀ یہ بن گئی ہے اور پڑھنے میں "ز" سے "زی" بن گیا۔
ਰ کے ساتھ جو علامت لگی ہے اس کی شکل ਰੋ ہو گئی ہے اور یہ "ر" کی بجائے "رو" کی بجائے پڑھا جائے گا۔
ਜ਼ੀ۔ زی
ਰੋ۔ رو
ਜ਼ੀਰੋ۔زیرو
لئیق احمد ، نایاب ، منقب سید ، محمد شعیب ،
مزید رہنمائی کے لیے تلمیذ جی اور محمد یعقوب آسی جی سے درخواست ہے
صِفر کو پنجابی میں بھی صِفر کہتے ہیں۔ کسی علاقائی لہجے میں کچھ اور ہو تو میرے علم میں نہیں۔
یَک ۔۔ سرائیکی، بلوچی، فارسی اور شاید دری میں مشترک ہے۔
دو ۔۔ فارسی، اُردُو اور پنجابی تینوں میں ہے۔
چار ۔۔ اُردُو اور پنجابی دونوں میں ہے۔
پنج ۔۔ فارسی اور پنجابی دونوں میں ہے۔
نَو ۔۔ اُردُو اور پنجابی دونوں میں ہے۔
دَس ۔۔ اُردُو اور پنجابی دونوں میں ہے۔

کوئی مختلف نام ہونا ضروری بھی تو نہیں نا، صاحبان!
مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا مسئلہ حل ہوگیا ہے :)
بہت مزا آیا اس علمی تحقیق کو دیکھ کر :)
بہت بہت شکریہ
 
میں یہ ہمیشہ سمجھتا رہا ہوں کہ پنجابی اردو سے پرانی زبان ہے لیکن اساتذہ کرام محمد یعقوب آسی اور اوشو کی گفتگو سے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ پنجابی گنتی میں عربی اور فارسی کے بہت اثرات ہیں۔
جو اثرات بظاہر اردو زبان کی تشکیل کے دور میں ہی یہاں پہنچے ہونگے۔ تو پنجابی کی اصل گنتی کہاں گئی؟ جو عربی اور فارسی کے اثرات سے پہلے موجود ہو گی؟
 
اوشو

لائبریرین
گل تے فیر وی اوتھے ای رہی نا۔ صفر تے صفر ای رہیا۔
;)

آپ کی بات پر خالد مسعود کا ایک شعر یاد آ گیا۔

لُچے کو سمجھایا پیار سے ، صفر نتیجہ نکلا
ہم نے یہ ازمایا سوَٹا سوَٹا ہی ہوتا ہے
dip.gif
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
میں یہ ہمیشہ سمجھتا رہا ہوں کہ پنجابی اردو سے پرانی زبان ہے لیکن اساتذہ کرام محمد یعقوب آسی اور اوشو کی گفتگو سے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ پنجابی گنتی میں عربی اور فارسی کے بہت اثرات ہیں۔
جو اثرات بظاہر اردو زبان کی تشکیل کے دور میں ہی یہاں پہنچے ہونگے۔ تو پنجابی کی اصل گنتی کہاں گئی؟ جو عربی اور فارسی کے اثرات سے پہلے موجود ہو گی؟

پنجابی پر فارسی کے اثرات کا اندازہ تو اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پنجاب "پنج،آب" فارسی ہی کے الفاظ ہیں۔
 
Top