تم صفحہ نمبر109 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر0198 سےآئے ہو
تم اس راستہ ہراڑتے رہے۔ ایسا لگتا تھا کہ تم یہاں پہلے بھی آئے ہو۔
تم اپنی منزل پر پہنچ گے۔ اندر داخل ہونے کے بعد لڑکے نے اس عمارت کی طرف اشارہ کیا جو روشنی میں چمک رہی تھی۔ اس نے تمہیں تاج محل کی یاد دلائی۔ مگراس عمارت میں بہت زیادہ ٹاورتھے ۔ اور پھول کی پتیوں کی طرح درمیانی گنبد کے اردگرد سینکڑوں چھوٹےگنبد تھے۔
تم چند قدم آگےبڑھتے ہو۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی غائبانی ہاتھوں نے تم کو اٹھا لیا ہے اور تم اپنےآپ کوعمارت کے ایک اندرونی کمرے میں پاتے ہو۔
