تم صفحہ نمبر092 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر090 سےآئے ہو
زوڈاک تم کو اپنےساتھ آنے کا اشارہ کرتا ہے۔ وہ ایک قدم اٹھاتا ہے۔۔۔
تم اسےحیرت سے دیکھتے ہو وہ زمین کے اوپر منڈلا رہا ہے۔ تم بھی ایک قدم لیتے ہواور تم بھی زمین سے اوپر منڈلا رہے ہو
تم دونوں روشنی کی رفتار سےاڑتے ہوئےدھرم شالا کی دیوار سےگزر جاتے ہیں۔۔۔
اب تم آسمان کی بلندیوں پر پرواز کررہے ہو۔ چند لمحوں میں تم ایورسٹ کی چوٹی پرقدم رکھتے ہو۔ ۔۔۔
تم دنیا کی چھت پرہو۔ تمہارے نیچےگلیشئر، پہاڑ اور وادیاں پھیلی ہوئی ہیں۔۔۔
چوٹی کے سب سے بلند حصہ پر زوڈاک ایک پتلی ڈھلوان کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔" یہ راستہ شنگریلا کوجاتا ہے“۔
زوڈاک تین قدم لیتا ہے اور برف کی ایک دراڑ میں غائب ہوجاتا ہے۔۔۔
