تم صفحہ نمبر086 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر065 سےآئے ہو
کلک! ڈیجیٹل کیمرہ کی سولر بیٹری سے چلنےوالی اسٹروب لائٹ انکھوں کو چندیا دیتی ہے۔
واہ ۔ کیا متنفس ہے! کیا یہ واقعی یےتی ہے۔ قوی ہیکل، جسم بالوں سے بھرا، دیو سا سر ، بہت لمبے پاؤں ۔وہ اسٹروب لائٹ کی روشی پریشان اور خوف زدہ ہوجاتا ہے اور تمہیں دیکھ لیتا ہے۔ عجیب و غریب آواز جو آدھی غرانے کی اور آدھی غرارہ کی لگتی ہے نکالتا ہوا تمہاری طرف بڑھتا ہے۔

