صفحہ نمبر 083

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر083 پر ہو




لنک - تم یہاں صفحہ نمبر067 سےآئے ہو

" تم جاؤ سانگی۔ ہم یہاں نگاہ رکھیں گے"۔
سانگی رات کے اندھیرے میں غائب ہوجاتا ہے۔
ہوا بند ہے۔ صرف پہاڑوں کی خاموشی اور آسمان اور ستارے۔ دور کہیں تم انناپورنا کے اطراف گلیشئر کے درمیان پانی کے بہنے کی آواز اور پھراس پانی کےگلیشئر سےگرنے کی آواز سنتے ہو ۔
" ہمیں جاکران کی مدد کرنا چاہیے۔ میں یہاں اپنے کو محفوظ اور آرام میں دیکھ کر خود غرض سمجھتا ہوں"۔جمیل کہتا ہے ۔
تم دونوں بغیر سانگی کے روشنی کی جانب چلتے ہو۔ راستہ دشوار ہوتا جاتا ہے۔ اور اب جلتی بجتی روشنی بھی نہیں نظر آتی۔ بس انناپورنا کے برف سے لدے ہوئےقد و قامتی پہاڑ نظرآتے ہیں۔ پھر ستاروں کی روشنی کم ہوجاتی ہے اور ایک کے بعد ایک ستارے آسمان کی پھیکی نیلاہٹ میں غائب ہونے لگتے ہیں۔ سورج کی روشنی ماچاپوچھہرے ہر بکھرجاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے سنہرے اور چاندی کے رنگ کا ملاپ ہوگیا ۔ کچھ ہی منٹ میں روشی انناپورنا تک پہنچ جاتی ہے۔
تم پنیر اور ڈبل روٹی اور گرم گرم چاے کے ناشتے کے لیے ٹھہرتے ہو۔


لنک - تم صفحہ نمبر099 پرجاؤ

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top