تم صفحہ نمبر078 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر076 سےآئے ہو
جمیل تمہیں دیکھ کر مسکرا تا ہے۔
“ تمہاری خواہش پوری ہوگی۔ اگرموویدیان تم کو پسند کرتے ہیں اور انہیں تم پراعتماد ہے تو تمہارے خیالات اورخواہیشات حقیقت میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ یہ ان کا طرز زندگی ہے۔ میں دو دن سے ان کے ساتھ ہوں ۔ یہاں ان پہاڑوں میں ہرچیز کھلی اور آسانی سےسمجھ آتی ہے۔ یہ میکانی منتفس پہنچے ہوئے لوگ ہیں اور ان پہا ڑوں کو انہوں نے زمیں پر اپنا بیس بنایا ہے"۔
ایک بھنبھناہٹ کی آواز ہے کس طرح بلی کی خراخراہٹ۔ یہ آواز ان تین منتفس کی طرف سے آرہی ہے جنہیں جمیل موویدیان کہتا ہے۔
ان میں سے ایک بلند، میکانیکل آواز میں بولتا ہے۔
" فیصلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ ہم تم کو اپنےساتھ سات چاندوں کے درمیان سمندروں کے سیارہ کو چلنے کی دعوت دیتے ہیں۔ کیا تم ہمارے ساتھ آو گے“۔

