تم صفحہ نمبر077 پرہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر058 سےآئے ہو
" چلو واپس چلیں" ۔
ڈائرکٹر رضامندی میں سرہلاتا ہے۔ یہ ایک جھانسا ہے۔ تم یقین رکھتے ہو کہ جمیل یہ بیگ تمہیں خطرے سے آگاہی کے لیے چھوڑ گیا ہے۔
جیسے ہی تم جھنڈ سے باہر آتے ہو تم ایک قوی ہیکل نفس کو دیکھتے ہو جو سات فٹ یا زیادہ اور وزن میں دو سو پاونڈ کا ہے اس کا جسم چھوٹے لال رنگ کے بالوں سے بھرا ہے۔ اس نفس کا سر بیضوی اور نوکدار ہے۔ اس کے پاؤں بہت چوڑے اور لمبے ہیں اور وہ ایک مرے ہوئے سرا گائے کے نزدیک بیٹھا اسے کھا رہا ہے۔
تم خوف سےجکڑ جاتے ہو۔ لیکن ہوسکتا ہے کہ اس نفس کی تصویر لینے کا یہ ہی ایک موقعہ ہو

