تم صفحہ نمبر076 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر055 سےآئے ہو
جیسے ہی تم پگڈنڈی پرچلنا شروع کرتے ہو۔ تمہاری آنکھوں کے سامنے ایک نارنگی رنگ کی ایک شہ نمودار ہوتی ہے۔ یہ ایک فٹ بال کی گیند کے برابر ہے اور وہ تمہارا طواف کرنے لگتی ہے۔
اچنک روشنی کی ایک لہر تم سےٹکراتی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تمہیں نمکین پانی میں نہلادیا گیا ہو۔ اس کا اثر خوشگوار ہے اور تمہارا خوف گھل جاتا ہے۔ تم اس سے دور بھاگنے کی کوشش نہیں کرتے۔
" مجھ سےمت ڈرو ۔میں تمہارے دشمن نہیں" ۔۔۔
تم کیا ہو۔۔۔میرا مطلب ہے کہ تم کون ہو؟ “ میں بغیر ہلے سوال کرتا ہوں ۔
اس شہ کے کچھ اور ساتھی نمودار ہوتے ہیں۔
" اس زمین کا رہنے والا کچھ جاننا چاہتا ہے ۔۔۔ زمین کا رہنے والا دوستی کا ہاتھ بڑھا رہا ہے"۔
تمہارے محسوسات کہتے ہیں یہ شہ ایماندار ہے اور سچ بولتی ہے۔
روشنی کی ایک لہر غائب ہوجاتی ہے۔
" تم کہتے ہو۔ میری خواہش ہے کے جمیل بھی یہاں ہوتا“۔
تمہاری آنکھوں کےسامنے جمیل کھڑا ہے
جمیل یہاں کہاں ؟ یہ عجیب ہے۔۔۔
