تم صفحہ نمبر073 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر075 سےآئے ہو
" یہاں آنے کا بہت بہت شکریہ۔ ہم سوچ رہے تھے کہ کیا ہی اچھا ہو کہ ہمیں آپ کےمشاہدہ کا موقع ملے۔ مگر ہمارے لیے یہ ممکن نہیں کہ ہم برفشار چھوڑ کر کہیں جائیں۔ یہ اچھا ہوا کہ آپ یہاں آئے"۔ یے تی نے آہستہ آواز میں مگر ایک لمبا قہقہہ لگایا۔ کمرے میں دوسرے یےتی بھی مسکرائے ۔
تم ڈائرکٹر کی طرف دیکھتے ہو، پھر پائلٹ کی طرف اور پھر اردگرد۔
یےتی بات جاری رکھتاہے۔" تمہارا دوست محفوظ ہے۔ ہم اُس کو واپس لوٹا دیں گے۔ ہمارا آپ سے دل بھر گیا ہے اور آپ کا ہم سے بھی دل بھر چکا ہوگا۔ اب آپ لوگ جاسکتے ہیں"۔
اپنا جملہ ختم کرکے یےتی برفشار میں اترگیا۔
تم واپس تڑے مڑے ہیلی کاپٹر کے پاس آتے ہو۔ جمیل صحیح سالم حالت میں ہیلی کاپٹر کے پاس کھڑا ہے۔ تم کو افسوس ہے کہ تم یےتی کی تصویر نہیں لےسکے۔
کچھ دنوں کے بعد ایک ہیلی کاپٹر جو آپ کی مہم کی تلاش میں تھا، آپ کو دیکھ لیتا ہے۔
تم تھکے، افسردہ اور مایوس واپس لوٹتے ہو۔
اختتام
