تم صفحہ نمبر070 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر051 سےآئے ہو
" میں تیار ہوں ڈائرکٹرسلیم۔ راستہ بتائیں" ۔
ڈائرکٹرسلیم بدھا کی سر اورگردن کے جوڑ پرتین دفعہ تھپھپاتا ہے۔جھنکار کی آواز پیدا ہوتی ہے۔
تمہارے سامنےایک سات فٹ چوڑے شانوں اور لمبے پاؤں کا متنفس ہے۔ اس کا چہرہ سلیم اور شفیق ہے۔ تم اس مانس سے بالکل خوفزدہ نہیں ہو۔
“ یہ زوڈاک ہے۔ یہ تمہارا راہبر مخصوص ہے۔ یہ تمہیں تمہاری منزل مقصود پر لےجائےگا“۔ ڈائرکٹرسلیم تمہارا تعارف کراتا ہے۔
" کیا جمیل کو خدا حافظ کہہ سکتا ہوں؟"
" میں تمہیں اس کا مشورہ نہیں دوں گا۔ عموماً ایسا نہیں کیا جاتا۔ اگر تمہاری اس ہی میں رضا مندی ہے تو تم اسکو الوداع کرسکتے ہو" ۔

