تم صفحہ نمبر063 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر040 سےآئے ہو
تم کھڑے ہو کر دروازے کی طرف جاتے ہو۔ ایک غیرمرئی قوت تم کو روکتی ہے۔ یوگی مسکراتا ہے۔ شاید اس کو تمہاری اندرونی کیفیت کاعلم ہے۔
میں خوف ذدہ ہوں“۔ تم کہتے ہو”
کوئی چیزآسان نہیں۔ کئی چیزیں ڈراونی ہوتی ہیں۔ اگر تم کوجانا ہے توتم جاسکتے ہو۔ جب تم تیار ہوگے، تم خود واپس آؤگے۔یوگی جواب دیتا ہے۔
تم یوگی کا شکریہ ادا کرتےہو۔ اس دفعہ غیرمرئی قوت تم کودروازے سےگزرنےسے نہیں روکتی۔ کئی منٹ کے بعد تم پیچھے دیکھنے کوشش کرتے ہو۔
کیا تم نےصحیح فیصلہ کیا تھا!۔
لیکن تمہاری یاداشت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ اور کچھ منٹ پہلے کےواقعات اب تمہاری یاداشت کا حصہ نہیں ہیں۔
اختتام
