تم صفحہ نمبر062 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر043 سےآئے ہو
تم اپنے آپ سے پوچھتے ہو کہ تم ایسا کیوں کررہے ہو؟ کس کو پتہ وہاں کیا ہے؟ لیکن جمیل خطرے میں ہے۔ اس لئےتم درختوں کے جھنڈ میں داخل ہوتےہو۔ صبح کا پیلی روشنی بہ مشکل صنوبر کےگھنےدرختوں سےگزرتی ہے۔ پندرہ منٹ رینگتی ہوئی چال چلنے کے بعد تم ایک عجیب و غریب احاطہ کے پاس پہنچتے ہو۔ یہ احاطہ ایلومینم کا یا اسٹین لیس اسٹیل کا بنا ہے۔ تو اس کودھکا دیتے ہو اور ایک دروازہ کھل جاتا ہے۔ یہ راستہ سیدھا ایک چٹان کی طرف لےجاتا ہے۔ چٹان پرایک عجیب و غریب کندہ کاری ہے۔ ایک چمکدار لال دروازہ چٹان کے اندر لےجاتا ہے۔ اور ایک راستہ چٹان سے دور لے جارہا ہے۔ اب ؟

