تم صفحہ نمبر058 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر043 سےآئے ہو
ڈائرکٹراور تم بہ احتیاط درختوں کا جھنڈ میں داخل ہوتے ہو۔ اس دہشت ذدہ جگہ صبح کی پیلی روشنی میں عجیب نظرآرہی ہے۔ تمہاری کوشش یہ ہوتی ہے کہ کوئی آواز نہ پیدا کرو۔
ڈائرکٹر تمہاری قمیض کے آستین کو آہستہ سے کھینچتا ہے اور ایک طرف صنوبر کی شاخوں کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ شاخوں سے ایک لال تھیلا لٹک رہا ہے۔ تم بہت چوکس ہو کر اس کی طرف بڑھتے ہو۔ اس طرح کا ایک تھیلا جمیل کے پاس بھی تھا یا تو یہ اس سے چھینا گیا ہوگا یا وہ یہ نشان دہی کے لیے اپنے پیچھے چھوڑ گیا ہوگا۔

