صفحہ نمبر 058

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر058 پر ہو




لنک - تم یہاں صفحہ نمبر043 سےآئے ہو

ڈائرکٹراور تم بہ احتیاط درختوں کا جھنڈ میں داخل ہوتے ہو۔ اس دہشت ذدہ جگہ صبح کی پیلی روشنی میں عجیب نظرآرہی ہے۔ تمہاری کوشش یہ ہوتی ہے کہ کوئی آواز نہ پیدا کرو۔
ڈائرکٹر تمہاری قمیض کے آستین کو آہستہ سے کھینچتا ہے اور ایک طرف صنوبر کی شاخوں کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ شاخوں سے ایک لال تھیلا لٹک رہا ہے۔ تم بہت چوکس ہو کر اس کی طرف بڑھتے ہو۔ اس طرح کا ایک تھیلا جمیل کے پاس بھی تھا یا تو یہ اس سے چھینا گیا ہوگا یا وہ یہ نشان دہی کے لیے اپنے پیچھے چھوڑ گیا ہوگا۔


لنک - ۔اگر تم واپس جانا چاہتے ہو تاکہ اپنے ساتھ اور مدد لاؤ توتم صفحہ نمبر077 پرجاؤ
لنک ۔ اگر تم ایک پرندے کی آواز کی سیٹی بجانا چاہتے ہو جو کہ جمیل اور تمہارے درمیان ایک خفیہ کوڈ ہے تو تم صفحہ نمبر080 پرجاؤ

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top