تم صفحہ نمبر052 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر039 سےآئے ہو
" اچھا، ڈائرکٹرسلیم آپ اس مہم کے لیڈر ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کا اور ہمارا مقصد ایک ہی ہے اور ہم کو آپ کی حکومت کی امداد سے بھی فائدہ ہوگا"۔
ڈائرکٹر سلیم کےتعلقات آپ کے کام آتے ہیں اور مہم کے لئے جلد ہی وہ اچھےساز و سامان مہیا ہوجاتے ہیں جو آپ خود حاصل نہیں کرپاتے۔ تےتی سے متعلق ڈائرکٹرسلیم کی معلومات بھی کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ ہیلی کاپٹر کےانتظام میں بھی کوئی روکاوٹ نہیں ہوئی۔ یہ ڈائرکٹر سلیم کا ملک ہے اور اس کی معلومات اور تجربہ مدد کر رہا ہے۔
