تم صفحہ نمبر048 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر038 سےآئے ہو
تم ہمیشہ ایورسٹ کےعلاقہ کودریافت کرنے کی تجسّس تھی۔ ان اونچے پہاڑوں کے درمیان گاؤں ہیں جن میں پہاڑوں پرچڑھنےوالےدنیا کےمشہور شر پاس اورگائیڈ یہاں رہتے ہیں۔ سانگی ان میں سے ایک شرپا ہے جواس علاقہ کا رہنے والا ہے اور روہ اس مہم کے انتظام میں بہت اہم ہوسکتا ہے۔
پچھلے ہفتہ سانگی اورجمیل کی پوموری اور لہوٹسےاورایورسٹ کی چوٹیوں کےاردگرد ایک انجن والے جہاز میں دو تین گھنٹہ اُڑے تاکہ محل و وقوع کا معائنہ کریں۔ جہاز کو زمین پراتارنے کے لیے بہت ہی چھوٹی اور ناہموار جگہ ہے۔ اور آپ ان نیپالی پائلیٹ کی مہارت پر حیرت ذہ ہیں کہ وہ کتنی آسانی اور آہستگی سےجہاز کو زمین پر رکھ دیتے ہیں۔
چار ہزار میٹر کی بلندی پر ہوا رقیق مگرصاف ہے۔ پہاڑ، ان کے برفانی میدان اور سانپ کی لہراتے ہوئے گلیشئرجھلملا رہے ہیں۔ نہ صرف اونچائی سے تمہارا سر گھوم رہا ہے بلکہ اس خوبصورت نظارے سے بھی۔
