تم صفحہ نمبر043 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر031 سےآئے ہو
تم ڈائرکٹر کے پیچھے پگڈنڈی پر بھاگتے ہو۔
منٹوں بعد تم جھٹکے سے رک جاتے ہو۔ تمہارے سامنے زمین پر ایک مری ہوی سرا گائے ہے اور اس کےسینگ وحشیانے طریقے سے مروڑے ہوئے ہیں۔ وہ اب ایک پگڈنڈی کی نشان دہی کررہے ہیں جو صنوبر کےدرختوں کا جھنڈ کو جاتی ہے ۔
تم ٹھہر کر اس ہولناک صورت کو دیکھتے ہو۔ یہ سینگ یا تو اس طرف اشارہ کررہے ہیں جہاں جمیل ملے گا یا پھر یہ کس قسم کا جال تم کو پھنسانے کے لیے بنا گیا ہے۔

