تم صفحہ نمبر022 پرہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر014 سےآئے ہو
تم سوچتے ہو کہ جمیل کوسانگی سے ملنا چاہیے۔تم اونچائی کے لیےخیمہ، برف کی کلہا ڑی ، برف کے جوتے، رسی، بڑی لوہے کی کیلیں اور پیچ دار کیلیں ۔
ایک کپڑوں کےشیلف پر پرانی مہموں میں استعمال شدہ گرم آرام دہ ہڈ کےساتھ اوڑھنی (پاراکا) لٹکی ہوئی تھیں۔ تم تفریحاً ان کوالٹ پلٹ کردیکھتےہو۔ اودھے رنگ کے اوڑھنی کی جیب لٹک رہی ہے جیسے اس میں کچھ ہے۔ تم متجسس ہوتے ہو۔ ادھرادھر دیکھنے کے بعد تم اوڑھنی کی جیب میں ہاتھ ڈال کے اس چیز کو باہر لاتے ہو ۔ یہ براؤن کاغذ میں لپٹی ہوئی ہے۔تم شیلف کے پیچھے چھپ کر کاغذ علحیدہ کرتےہو۔ یہ ایک کھوپڑی ہے۔ کیا یہ یےتی کی کھوپڑی ہے۔ کھوپڑی کےاندر ایک کاغذ کا پرچہ ہے۔
یہ ایک نقشہ ہے اور اس میں ایک سڑک کھٹمندو سے ناگرکوٹ جاتی ہے۔ ہندوگاڈ شیوا کے پاس ایک ایکس مارک بنا ہوا ہے۔ یہ مندر اب استعمال میں نہیں ہے۔
