تم صفحہ نمبر021 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر034 سےآئے ہو
تم میں پھرتی ہے مگر اتنی نہیں ۔ سانگری کلہاڑی کوگرا کر تمہارے دونوں ہاتھ پیچھے لےجاتا ہے۔
دو آدمی جو دروازے پر تھے دوکان میں داخل ہوتے ہیں۔ ان میں سےایک دروازہ بند کرکے بولٹ کھنچتاہے۔ اب باہر سے مدد آنا ناممکن ہے۔ تینوں تمہارے گرد گھیرا ڈال دیتے ہیں۔
" بے وقوف تم اب حدد سےگزر گیئے ہو۔ تم یہاں آنے کا کیا مقصد ہے؟ تم کیا چاہتے ہو؟"۔ سانگی غراتا ہے۔
" میں تمہیں نقصان پہنچانا نہیں چاہتا ۔ میں صرف یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ تمہاری جیب میں کیا“۔
داڑھی والے آدمی نے اپنی آٹومیٹک پستول کا رخ میری طرف کرتے ہوئے کہا۔
" ٹھیک اب کوئی چارہ نہیں۔ ہمیں تم دونوں کی اس اسکیم میں ضرورت ہے۔ تم اپنے دوست کو یہ پیغام بھیجو کہ تم کو ایک کھوج ملا ہے۔ اس کو یہاں لاؤ۔ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو ہم تمہیں جان سے مار دالیں گے۔ لیکن اگر تم ویسا کروگے جیسا ہم کہیں تو شاید تمہاری جان بچ جائے۔ یہ تو وقت بتائےگا۔ ہم تم دونوں پر کچھ عرصہ سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ہم تمہیں یہ پیکیٹ ملک سے کے لیے استعمال کریں گے“ ۔ اس نے ایک براؤن رنگ کے کاغذ میں لپٹے ہوئے پیکیٹ کی طرف اشارہ کیا۔
اس میں کیا ہوسکتا ہے؟ اور اب تم کیا کرسکتے ہو؟ یہ کیامشکل آن پڑی۔

