تم صفحہ نمبر015 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر009 سےآئے ہو
" جمیل شاید مشکل میں ہے۔ ہمیں اس کو تلاش کرنا چائیے" ۔تم کہتے ہو۔
ڈائرکٹرسلیم رضا مندی سےسر ہلایا۔ اور اس نےعورت کو چاندی کےدو سکےدیئے۔ عورت بہت خوش ہوئی اور نیپالی زبان میں جلدی جلدی کچھ کہنے لگی پھرمکان کے اندرگئی۔ تم اور ڈائرکٹرسلیم ، اس باغ کے قریب کھڑے رہے جہاں زمین پر پکے ہوے شہتوت پڑے تھے۔
" یہ سب کیا تھا ؟ اس عورت نے کیا کہا؟“ تم اپنے بیک پیک کا اسڑیپ ٹھیک کرتے ہوئے ڈائرکٹرسلیم سے پوچھا۔
" عورت کا کہنا ہے کہ تمہارا دوست ایک یےتی کےساتھ سفر کررہا ہے“۔ ڈائرکٹرسلیم تمہاری طرف دیکھتے ہوئے کہتا ہے۔
تم ڈائرکٹرسلیم کی طرف بےاعتباری سے دیکھتے ہو۔
لیکن یہ صحیح بھی ہوسکتا ہے۔
تم یہاں یےتی ڈھونڈنے آئے تھے۔ ہوسکتا ہے کہ اس دفعہ یےتی نےتمہیں ڈھونڈ لیا۔
تم اس راستہ پر آگے چلنے لگے۔ پتہ نہیں آگے کیا ہو۔
