ہوشیاراورتنبیہ

یہ کتاب دوسری کتابوں سے مختلف ہے
تم اکیلے ہو اور اس کہانی میں جو ہوگا تم اس کے ذمہ دار ہو۔
یہاں خطرات، انتخابات ، مہمیں اور انکے نتائج موجود ہیں۔تمکو اپنے ہنر اور جاسوسی صلاحیتیں استعمال کرنی ہوگی۔ غلط فیصلہ مصیبت میں ڈال سکتا ہے یہاں تک کہ موت بھی واقعی ہوسکتی ہے۔لیکن مایوس نہ ہوں۔ کسی وقت بھی تم واپس جاکر نیا فیصلہ کر سکتے ہو ، اپنی کہانی کو تبدیل کرکےاسکے نتائج کو تبدیل کرسکتے ہو۔
تم اور تمہارا عزیز دوست جمیل، ایک حکایتی برف کے آدمی “ یےتی“ کی تلاش میں نیپال کا سفر کرتے ہیں۔ پچھلےسال جب تم دونوں شمالی امریکہ کے پہاڑوں کو سر کر رہے تھے ایک راہ نما نے تم پر اِس حکایتی انسان کے وجود کا انکشاف کیا تھا۔اس وقت سے تم اس حکایتی انسان کواپنے ذہن سے نہیں نکال سکے۔ تمہارا دوست جمیل نیپال پہنچتا ہے اور فوراً پہاڑوں میں اس علاقہ کا رخ کرتا ہے جہاں مقامی لوگوں کے کہنے کے مطابق آخری بار یےتی نظر آیا تھا۔ جمیل کا تین دن سے کوئی پتہ نہیں تھا۔ مانسون کا ایک طوفان آگیا تھا اور پہاڑوں کے راستےدشوار ہوگے ہیں۔ تمہیں پتہ ہے کہ جمیل جانتا ہے کہ تم صحیح فیصلہ کرو۔ مگر یہ صحیح فیصلہ کیا ہوگا؟
