صفحہ اول کا نام مرکزی صفحہ کر دیں

مہوش علی

لائبریرین
ہمارے پاس دو "صفحہ اول" ہیں۔

1۔ صفحہ اول

2۔ فورم کا صفحہ اول

بہتر ہو گا کہ پہلے "صفحہ اول" کو "مرکزی صفحہ" میں تبدیل کر دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
خیال تو نیک ہے۔ یا پھر اس کو محفل کا صفحہ اول لکھ دیں؟

یا پھر فورم کے صفحہ اول کو مرکزی صفحہ بنا دیں‌کہ وہ پورے فورم کا مرکزی ہے۔ صرف صفحہ اول تو بیچارہ صرف محفل کے سب فورم کا صفحہ اول ہے
 

زیک

مسافر
آپ رہنمائے محفل کی بات کر رہی ہیں؟ وہاں تو “پورٹل“ اور “فورم“ لکھا ہے۔

آپ ایسا کریں کہ اپنے براؤزر کی کیش خالی کر کے دیکھیں۔
 

پاکستانی

محفلین
میرے پاس تو شروع سے ہی پورٹل ہی آ رہا ہے۔

اگر پورٹل کو ہی اردو میں لکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے اور اردو میں اس کے لئے مرکزی صفحہ ہی ٹھیک رہے گا۔

مزید ممبران بھی اس بارے میں اپنی رائے دیں۔
 
Top