صرف شعر

فرذوق احمد

محفلین
یہ دھاگہ اس لیے کہ میرے جیسے بندے کا بعض اوقات شعر کہنے کا بہت دل کر ہوتا ہے
اور ایسے بیت بازی پر یا دئیے گے لفظ پر شاعری کرنے کہ لیے آخری لفظ سے شعر نہیں آتا


تو یہ دھاگہ اُن لوگوں کہ لیے ہے جو اپنا من پسند شعر کہنا چاہے وہ یہاں آ جائیں
جیسے اس وقت میرا کر رہا ہے



میں تو محرومِ ازل تھا ہی مگر قسمت سے
دشتِ پُربت میں کئی مل گئے پیاسے مجھکو
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس کے لیے پہلے ہی " آج کا شعر " کا دھاگہ موجود ہے۔ تم نے جو بھی اشعار لکھنے ہیں اس زمرے میں لکھ دیاکرو۔
 

فہداعجاز

محفلین
ارے اسے بند کرنے کی کیا ضرورت ہے
وہ بھی کھلا رہے اور یہ بھی
کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ فورم کی رونق بڑے گی
 

ہما

محفلین
مُجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا سرِ بزم رات یہ کیا ہوا
میری آنکھ کیسے چھلک پڑی ، مُجھے رنج ہے یہ بُرا ہوا
 

راجہ صاحب

محفلین
میرے خوابوں کے جھروکوں کو سجانے والی
تیرے خوابوں میں کہیں میرا گزر ہے کہ نہیں
پوچھ کر اپنی نگاہوں سے بتا دے مجھ کو
میری راتوں کے مقدر میں سحر ہے کہ نہیں
 
Top