شیر کی شادی اور کتا

(شادی شدہ لوگوں سے معذرت کے ساتھ)

جنگل میں شیر کی شادی تھی۔ سب شیر اسی خوشی میں ناچ رہے تھے۔ کہیں سے ایک کتا آ گیا اور وہ بھی کچھ فاصلے پہ ناچنا شروع ہو گیا ۔
شیروں کو بڑی حیرانی ہوئی۔ وہ سب کتے کے پاس چلے گئے اور اس سے پوچھا
"شادی تو شیر کی ہے، تم کیوں ناچ رہے ہو؟ تم تو ایک کتا ہو!"

کتا: اپنی شادی سے پہلے میں بھی شیر ہی تھا!
 
محمد وارث

لائبریرین

ہا ہا ہا کیا خوب لطیفہ ہے :)

تو گویا آپ ابھی تک 'شیر' ہی ہیں ;)
 
شراکت کے لیے شکریہ!
دل پاکستانی جی!
شیر کو شادی کے بعد چوہا بنتے تو سنا تھا
مگر یہ کتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بات کچھ جچی نہیں کیونکہ کتا تو گھٹیا کے لیے مستعمل ہے بزدل کے لیے نہیں
شیر بہادری کی علامت ہے اور چوہا بزدلی کی
 
مجھے معلوم ہے۔
اگر آپ کے جذبات اس لطیفے سے مجروح ہوئے ہوں تو میں معذرت خواہ ہوں :worried:
 
زین

لائبریرین
ہمارے ہاں آجکل یہ لطفیہ مشہورہے ۔

ایک چوہا شیرکی شادی میں گیا ۔ شیر کو خوب گالیاں دیں اور گرج دار آواز میں کہا کہ کھانا میرے گھر پہنچادینا ورنہ ..........

دھمکی دے کر جب چوہا چلا گیا تو باقی جانوروں نے شیر پوچھا کہ یہ کیا ماجرا ہے، آپ جنگل کے بادشاہ، اور ایک معمولی چوہا آپ کو دھمکی دے کر چلا گیا۔

شیر نے افسردہ لہجے میں بتایا ’’ سالہ ، آجکل بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی ) میں‌ہے

:grin:
 
مغزل

محفلین
یہ لطیفہ یوں بھی ہے :

ایک چوہا جنگل میں اکڑتا پھر رہا تھا قریب ہی شیر وں کا جواڑا آرام کررہا تھا
چوہا شیر کے پاس آیا اور شیرے کے منھ پر دم مار کر کہنے لگا ، ’’ ابے چل نکل یہاں سے ۔۔بھاگ ‘“
شیربھاگ کھڑا ہوا ،، شیرنی پیچھے پیچھے گئی اور شیر کو بری طرح لتاڑا کہ تم شیر ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔ لعنت ہے تم پر ،

شیر نے گھگھیاتے ہوئے کہا ، بھاگوان تجھے کیا پتہ وہ کیا چیز تھا
شیرنی نے حیرت سے پوچھا ، کیوں وہ کیا توپ چیز تھا ؟؟
شیر نے کہا : وہ چوہا ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج ہوگیا ہے
 
مجھے معلوم ہے۔
اگر آپ کے جذبات اس لطیفے سے مجروح ہوئے ہوں تو میں معذرت خواہ ہوں :worried:

ارے بھائی پاکستانی!
معلومات میں اضافے کے لیے پوچھا تھا
میں سمجھتا ہوں لطائف کا جذبات سے مجروح ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔
اگر ایسا ہوتا تو شاعر کم اور لطیفہ گو زیادہ ہوتے
 
Top