شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل کا شاہی خاندان سےعلیحدگی کا فیصل

جاسم محمد

محفلین
شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل کا شاہی خاندان سےعلیحدگی کا فیصلہ
ویب ڈیسک 9 جنوری 2020

لندن: برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے برطانیہ سے منتقلی کا فیصلہ کرلیا۔


برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل سینئررائل نہیں رہیں گے، امکان ہے کہ پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ شمالی امریکا منتقل ہوجائیں گے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی شاہی خاندان کی بہو کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے شمالی امریکا منتقل ہونے کے بعد معاشی طورپرخود مختار زندگی بسر کریں گے، کئی ماہ کی سوچ بچار اوربات چیت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔


شہزادہ ہیری اور میگھن کا کہنا تھا کہ رواں سال خود مختار زندگی گزارنےکے فیصلے پر عمل درآمدکریں گے،ہماری مکمل حمایت ملکہ برطانیہ اورتاج برطانیہ کےساتھ رہےگی اور اپنے بیٹے کی پرورش بھی شاہی روایات کےمطابق جاری رکھیں گے اور اپنے رفاعی منصوبے پر مکمل توجہ دیں گے۔

شہزادہ ہیری اورمیگھن نے اپنےآفیشل انسٹاگرام پر علیحدہ علیحدہ ایک ہی بیان جاری کیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ سالانہ5ملین پاؤنڈز شہزادہ ہیری اور اُن کے بھائی شہزادہ ولیم کودیتی ہیں، شہزادہ چارلس بھی اپنے بیٹوں ہیری اور ولیم کو سالانہ لاکھوں پاؤنڈز ادا کرتے ہیں البتہ علیحدگی کے بعد پرنس ہیری کو اب یہ رقم یا دیگر سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔

یاد رہے کہ مئی 2018 میں برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔
 
467dac27-a02f-4c8a-99b0-c176dd18dce1.jpg
 

عدنان عمر

محفلین
درست املا: رفاہی

رفاہی یا رفاعی، بحر حال یا بہرحال
مکرمی! فاروق عالم انصاری کے کالم ’’خامہ بستی‘‘ (نوائے وقت 28 اکتوبر 2019) میں لکھا پایا: ’’معاشرے کا طاقتور طبقہ رفاعی ہے یا استحصالی؟‘‘ باربار ’’رفاعی‘‘ کی تکرار سے اندازہ ہوا کہ یہ محض کمپوزنگ کی غلطی نہیں۔ جانے یار لوگ دھیان کیوں نہیں دیتے کہ ’’رفاعی‘‘ رفعت (بلندی) سے ہے جبکہ رفاہ (فلاح و بہبود) سے ’’رفاہی‘‘ بنتا ہے، جیسے ’’رفاہی خدمات‘‘۔ ’’مرفّہ بھی اسی سے ہے۔ لاہور مزنگ میں انجمن رفاہِ عام ہوا کرتی تھی۔ لیکن رفاعی سے کویت کے ہاشم الرفاعی کا معروف خاندان یاد آتا ہے۔ ان دنوں اخبارات و جرائد میں ’’خیر آباد کہنا‘‘ لکھا جا رہا ہے۔ کیا ستم ہے کہ اچھے بھلے خیر باد (خیر ہو) کو ’’خیر آباد‘‘ بنا دیا گیا ہے۔ خیر آباد تو بھارت کا شہر ہے جس سے اسیرِ انڈیمان فضل حق خیر آبادی تعلق رکھتے تھے یا شاعر ریاض خیر آبادی تھے۔ ’’ہراساں ‘‘ کو ’’حراساں‘‘ اور ’’ایشیا‘‘، ’’ایشیاء ‘‘ لکھنا بھی غلط ہے۔ ابوظبی (ہر نوں والا) کو ’’ابوظہبی‘‘ اور ریاست شارقہ کو ’’شارجہ‘‘ لکھنا انگریزی کی پیروی کا شاخسانہ ہے۔ شارجہ کو اب شارقہ لکھا جائے تو شاید اجنبی لگتا ہے، مگر ’’ابوظبی‘‘ تو آسانی سے لکھا جا سکتا ہے۔ یہ ریگستانی ریاست ہے، اسے ظبی (ہرن) سے الگ کرنا زیادتی ہے۔ بہرحال (ہر حال میں) کی جگہ بے سروپا ’’بحرحال‘‘ لکھا جا رہا ہے۔ (محسن فارانی ، لاہور )
 

جاسم محمد

محفلین
چھوٹی 'نو' نے ملکہ کے پوتے پر تعویز کر دئیے ہیں۔
کبھی ساس بھی بہو تھی (انگریزی ورژن)

ملکہ برطانیہ نے ہیری اور میگھن کو خود مختار زندگی گزارنے کی اجازت دیدی
ویب ڈیسک منگل 14 جنوری 2020
1951525-queenelzebath-1578946969-689-640x480.jpg

ملکہ برطانیہ نے شاہی جوڑے کی ’ٹرانزیشن پیریڈ‘ کے بعد شاہی خاندان میں واپسی کی خواہش کا اظہار کیا (فوٹو : فائل)


لندن: ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے خود مختار زندگی گزارنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے ’کچھ وقت‘ کے لیے شاہی جوڑے کو اپنی خواہش پوری کرنے کی اجازت دے دی تاہم ملکہ برطانیہ نے شاہی جوڑے کی واپسی اور کل وقتی طور پر شاہی اعزازات کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے ہیری اور میگھن کی جانب سے تمام شاہی اعزازت سے دست بردار ہو کر اپنے بل بوتے پر ایک خود مختار زندگی گزارنے کے اچانک اور غیر متوقع فیصلے پر ملکہ برطانیہ کی سربراہی میں شاہی ارکان کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کیے گئے فیصلے سے متعلق ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے لیے یہ پیچیدہ فیصلے کی گھڑی تھی، جس کے لیے تمام شاہی ارکان نے تعمیری تبادلہ خیال کے بعد اس بات پر اتفاق کیا کہ شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن کی اپنے بل بوتے پر نئی خود مختار زندگی کے فیصلے کی حمایت کی جانی چاہیے۔

ملکہ برطانیہ نے کہا کہ میں بھی شاہی جوڑے کے عوام کے پیسوں پر زندگی گزارنے کے بجائے شاہی اعزاز ترک کرکے عام شہریوں کی طرح زندگی بسر کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتی ہوں، میں جز وقتی طور پر ہیری اور میگھن کو اپنی زندگی کا آغاز کرنے کی اجازت دیتی ہوں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ملکہ برطانیہ کا مزید کہنا تھا کہ اس جزوقتی دورانیے میں شاہی جوڑا کینیڈا اور برطانیہ میں اپنی مرضی سے وقت گزارے گا تاہم میری خواہش ہے کہ وہ دوبارہ لوٹیں اور کل وقتی طور پر شاہی اعزازات کے ساتھ ہمارے درمیان ایک خاندان کی طرح رہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن نے شاہی اعزازات سے دست بردار ہو کر عام شہریوں کی طرح خود مختار زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اس اچانک اور غیر متوقع اعلان پر شاہی خاندان میں حیرانگی اور برطانیہ میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ شہزادی میگھن نے مکمل طور پر شمالی امریکا منتقل ہونے کا عندیہ بھی دیا تھا۔
 
Top