شہر شہروں میں نہیں کوئی مدینے جیسا۔۔۔

الشفاء

لائبریرین
جناب الشفاء بھائی!
شکریہ اتنی خوبصورت تصاویر ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے لئے۔
ہمارے لئے دعا کریں کہ اللہ ہمیں بھی اس شہر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جا بسوں مکہّ مدینہ ایک دن
فتنہء دجّال سے گھبرائے دل۔۔۔

بہت شکریہ شوکت صاحب۔۔۔
اللہ عزوجل آپ کو بار بار اس شہر دل ربا میں روضۃ النبی الکریم کی زیارت نصیب کرے۔۔۔ آمین۔
 

گل زیب انجم

محفلین
ماشاءاللہ سبحان اللہ بہت سیر حاصل دیباچہ رہا " وہ شہر دلبراں وہ شہر محبوباں وہ کوئے یاراں " ماشاءاللہ بہت پیارے اور باادب الفاظ القابات پڑھنے کو ملے .ساتھ ساتھ تصویری جھلکیوں سے کوچہ جاناناں کی زیارت نصیب ہوئی. آپ کی کاوشوں کی بدولت مجھ جیسے کئی خوش نصیوبوں کو یہ نظارہ قدرت دیکھنے کی سعادت ملی.لیکن تشنگی دیدار و معلومات ابھی باقی ہے.
کیا ایسا ممکن ہے کے آپ ہر صورہ قریہ مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کئ نیچے اوپر معلومات فراہم کرنے کی خاطر نام مبارک لکھ دیں تاکہ ہم قریہ و مدنیہ مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے بھرپور آشنا ہو جائیں .
اللہ آپ کو نرفع درجات فرمائے .
 

گل زیب انجم

محفلین

getattachment3df0.jpg



images



شہدائے اُحد کے مزارات۔۔۔
Ohud%20Shuhada.jpg


سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ اور اُن کے بانجا جو کے شہید اُحد ہیں یہاں ایک ہی مرقد میں مسکن کیے ہوئے ہیں .
 

گل زیب انجم

محفلین
آمین یا ربنا کریم۔۔۔
بہت شکریہ چوہدری صاحب۔ اللہ عزوجل آپ کے حق میں بھی یہ دعا قبول فرمائے۔۔۔ آمین۔
اشفاء بھائی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہہ دیتے اللہ آپ کے اور اُن تمام کے حق میں یہ دعا قبول فرمائے جو اس دعا کو پڑھ سُن رہے ہیں جو آمین کہہ رہے ہیں اور جو ناسمجھ نہیں سمجھ سکے یا اللہ تو رحٰمن ہونے کے ناطے اُن کے حق میں بھی بہتر قبول فرما .
شاید آپ کی دعا سے مجھ جیسے بہت سوں کی بگڑی بن جاتی. اب بھی دیر نہ کیجئیے گا شاید یہی قبولیت کی گھڑی ہو.
 

الشفاء

لائبریرین

اشفاء بھائی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہہ دیتے اللہ آپ کے اور اُن تمام کے حق میں یہ دعا قبول فرمائے جو اس دعا کو پڑھ سُن رہے ہیں جو آمین کہہ رہے ہیں اور جو ناسمجھ نہیں سمجھ سکے یا اللہ تو رحٰمن ہونے کے ناطے اُن کے حق میں بھی بہتر قبول فرما .
شاید آپ کی دعا سے مجھ جیسے بہت سوں کی بگڑی بن جاتی. اب بھی دیر نہ کیجئیے گا شاید یہی قبولیت کی گھڑی ہو.

آمین ثًم آمین بجاہ النبی الکریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔
اللہ عزوجل سب کو روضۃ النبی الکریم کی زیارت سے مشرف فرمائے۔۔۔آمین۔
 

الشفاء

لائبریرین
اے صبا مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کہہ دینا غم کے مارے یاد کرتے ہیں

اے مدینے کے تاجدار تجھے ، اہل ایماں سلام کہتے ہیں
تیرے عُشّاق تیرے دیوانے ، جان جاناں سلام کہتے ہیں

تیری فرقت میں بے قرار ہیں جو ، ہجر طیبہ میں دل فگار ہیں جو
وہ طلبگار دید رو رو کر ، اے مری جاں سلام کہتے ہیں

جن کو دنیا کے غم ستاتے ہیں ٹھوکریں در بدر جو کھاتے ہیں
غم نصیبوں کے چارہ گر تم کو ، وہ پریشاں سلام کہتے ہیں

عشق سرور میں جو تڑپتے ہیں حاضری کے لئے ترستے ہیں
اذن طیبہ کی آس میں آقا ، وہ پُر ارماں سلام کہتے ہیں

تیرے روضے کی جالیوں کے قریب ساری دنیا سے میرے سرور دیں
کتنے خوش بخت روز آ آ کر ، تیرے مہماں سلام کہتے ہیں

دور دنیا کے رنج و غم کر دو اور سینے میں اپنا غم بھر دو
سب کو چشمان تر عطا کر دو ، جو مسلماں سلام کہتے ہیں

اے مدینے کے تاجدار تجھے اہل ایماں سلام کہتے ہیں
تیرے عُشّاق تیرے دیوانے جان جاناں سلام کہتے ہیں
۔۔۔
السّلام اے سبز گنبد کے مکین
السّلام یا رحمۃ اللعالمین۔۔۔
 

گل زیب انجم

محفلین
مدینہ شریف کی مساجد۔۔۔

مسجد قُبا۔۔۔
IMG_3479.jpg


مسجد جمعہ۔۔۔
IMG_3472.jpg


مسجد قبلتین۔۔۔
Masjid%20Qiblatain.jpg


مسجد قبلتین۔۔۔ دو قبلوں والی مسجد یہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم کے ہمراہ نماز عصر بعض روایت کے مطابق نمارِ ظہر ادا فرما رہے تھے اور اس وقت رُخِ اقدس قبلہِ اوّل مسجد الاقصٰی کی طرف تھا جب دو رکعت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تشہد میں تھے تب حکم ربانی ہوا کے اپنا رُخ کعبۃاللہ کی طرف پیھر لو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فورا" اپنا رُخ اقدس بیت المقدس مسجد الاقصٰی کی طرف سے بیت اللہ مکہ المکرمہ کی طرف کر لیا اور جن اصحاب رضی اللہ عنہم نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تلقید کی وہ عشرہ مبشرہ میں شامل ہو گے.یعنی اللہ تعالی نے اُن کو دُنیا میں ہی جنت کی بشارت دے دی.
اس مسجد میں پڑھے گے دو نفل ایک مقبول و منظور عمرے کی حثیت رکھتے ہیں .​
 

گل زیب انجم

محفلین

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ

اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی
جیسےمیرے سرکار (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) ہیں ایسا نہیں کوئی

تم سا تو حسیں آنکھ نےدیکھا نہیں کوئی
کیا شانِ لطافت ہے کہ سایہ نہیں کوئی

اےظرف نظر دیکھ مگر دیکھ ادب سے
سرکار (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کا جلوہ ہے تماشا نہیں کوئی

ہوتا ہے جہاں ذکر محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کےکرم کا
اس بزم میں محروم تمنا نہیں کوئی

اعزاز یہ حاصل ہے تو حاصل ہے زمیں کو
افلاک پہ تو گنبد خضرا نہیں کوئی

سرکار (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کی رحمت نےمگر خوب نوازا
یہ سچ ہے کہ خالد سا نکما نہیں کوئی
 

گل زیب انجم

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
صَلِّ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ

اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی
جیسےمیرے سرکار (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) ہیں ایسا نہیں کوئی

تم سا تو حسیں آنکھ نےدیکھا نہیں کوئی
کیا شانِ لطافت ہے کہ سایہ نہیں کوئی

اےظرف نظر دیکھ مگر دیکھ ادب سے
سرکار (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کا جلوہ ہے تماشا نہیں کوئی

ہوتا ہے جہاں ذکر محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کےکرم کا
اس بزم میں محروم تمنا نہیں کوئی

اعزاز یہ حاصل ہے تو حاصل ہے زمیں کو
افلاک پہ تو گنبد خضرا نہیں کوئی

سرکار (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کی رحمت نےمگر خوب نوازا
یہ سچ ہے کہ خالد سا نکما نہیں کوئی

عَلیٰ مُحَمَّدٍ

اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی
جیسےمیرے سرکار (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) ہیں ایسا نہیں کوئی

تم سا تو حسیں آنکھ نےدیکھا نہیں کوئی
کیا شانِ لطافت ہے کہ سایہ نہیں کوئی

اےظرف نظر دیکھ مگر دیکھ ادب سے
سرکار (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کا جلوہ ہے تماشا نہیں کوئی

ہوتا ہے جہاں ذکر محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کےکرم کا
اس بزم میں محروم تمنا نہیں کوئی

اعزاز یہ حاصل ہے تو حاصل ہے زمیں کو
افلاک پہ تو گنبد خضرا نہیں کوئی

سرکار (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کی رحمت نےمگر خوب نوازا
یہ سچ ہے کہ خالد سا نکما نہیں کوئی
محترم الشفاء اور محترمہ مہ جبین پسند اور زبردست کی رنگیٹ کرنے کا شکریہ
 

x boy

محفلین
ماشاء اللہ

سعودیہ عرب والوں حق نے ادا کردیا
کیا صاف ستھرا رکھا ہے کیا راستے ہیں
سالانہ کڑوڑوں لوگوں کے زیارت
اور ایک چیز کی جو کمی واقع ہوا ہو۔
سبحان اللہ
 
آخری تدوین:
Top