شہد کی مکھی سے چھٹکارا

دوست

محفلین
کل کسی وقت ہمارے واش روم کے دروازے کے ساتھ چھوٹی شہد کی مکھی کا چھتہ لگ گیا ہے. آج صبح کپڑے کا دھواں دیا جلا کر لیکن مکھیاں پھر وہیں آ بیٹھی ہیں.
کوئی ترکیب یا ٹوٹکا ان کو اڑانے کے لیے؟
 
ہمارے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔ آج ہی جو بالکنی میں دیکھا تو کافی بڑا چھتہ لگاہوا ہے اور وہ بھی فلور سے دو فٹ اوپر۔ ہے کوئی اسکا حل؟۔ کسی نے کہا ہے کہ چھتے کے نیچے ایک موٹی سی موم بتی جلا کر رکھ دیں۔ کیا یہ درست ، محفوظ اور کامیاب طریقہ ہوگا؟
 

عسکری

معطل
ارے بھائی کیوں بھگانا ہے ؟ غزنوی بھائی اگر آپکی جگہ مین ہوتا تو اتار لیتا اسے بہت شہد بھی مل جاتی اور یہ ایک دن بعد چلی جاتی ہیں وہاں سے جہاں سے ان سے شہد لے لیا جائے ۔ رہی بات دوسری تو دوست بھائی باتھ روم میں کونسا رنگ ہے ؟ اگر آئل پینٹ ہے تو جناب پہلے وہ رنگ کا چھوٹا سا ڈبہ لے آئیں ساتھ مین برش یا رولر بھی ۔ اب پہلے باتھ روم میں کچھ ایسا سلگا کر رکھ دیں جس سے بہت دھواں ہو اور دروازہ بند کر دیں تھوڑی دیر میں شہد کو اپنی جان کی پڑ جائے گی تب دروازہ کھول دیں مکھیاں نکل جائیں یا وہیں اڑ رہی ہوں گی اندر تو ایک آدمی جس نے اپنا جسم ڈھکا ہو جا کر سکریپر سے ان کا چھتہ کھرچ دے اوراس جگہ پر دوبارہ رنگ کر دے ایسا لگے جیسے یہاں کچھ تھا ہی نہین تھوڑی دیر بعد وہ چلی جائیں گی وہان سے ۔
 

عسکری

معطل
ہمارے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔ آج ہی جو بالکنی میں دیکھا تو کافی بڑا چھتہ لگاہوا ہے اور وہ بھی فلور سے دو فٹ اوپر۔ ہے کوئی اسکا حل؟۔ کسی نے کہا ہے کہ چھتے کے نیچے ایک موٹی سی موم بتی جلا کر رکھ دیں۔ کیا یہ درست ، محفوظ اور کامیاب طریقہ ہوگا؟
ارے بھائی ایسے ہمارے پاس کیوں نہیں ہوتی :( ایک بار کئی سال بعد ملی تھی وہ بھی ایک جگہ لکڑیاں رکھی تھیں اکٹھی تو آ کر بیٹھ گئی کچھ دن بعد مین نے دیکھا تو اسے لکڑی سمیت اٹھایا دور لے جا کر لکڑی کو جھٹکا تو ساری اڑ گئیں اور پھر مین نے شہد کھائی دنیا کی فریش ترین شہد :grin: آپ اس کو سکون اور آرام سے دھواں دیں کسی صاف سی چیز سے جب وہ اڑ جائیں تو اس چھتے کا نچلا حصہ اکھاڑ دیں اور اوپر والے کو کسی برتن میں اتار لیں ۔
 

عسکری

معطل
آپ دونوں سے گزارش یہ کام صبح 8 سے 10 بجے کے درمیاں کریں کیونکہ مکھیاں اس وقت جاگتی ہیں ۔ اس طرح ان کو دوسرا ٹھکانہ ڈھونڈھنے کے لیے اچھا خاصہ ٹائم مل جائے گا۔ شہد کی مکھی جلدی سوتی ہے اور صبح 8 بجے تک اٹھ کر ایکٹیو ہو جاتی ہے کام پر جانے کے لیے ۔ اگر آپ جلدی اٹھائیں کی تو ظلم ہے اور شام کو اتاریں گے تو ان کو رات بھر پریشانی رہے گی اور شاید وہ نا جائیں ۔ دوپہر کو اٹھائیں گے چھتہ تو سینکڑوں کارکن مکھیاں جو کام پر گئی ہوں گی وہ سہ پہر کو واپس آئیں گی تو آگے سے گھر اور خاندان نہین ہو گا یہ بھی ظلم ہے اور جلانا تو نہایت بری بات ہے ایسے میٹھے سے جاندار کو ۔
 

دوست

محفلین
جی صبح ہی آگ جلائی تھی۔ بس پھر اڑ ہی گئیں دو تین گھنٹے بعد۔ کچھ مر گئیں گرمی کی وجہ سے۔
 
Top