شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے: فواد چودھری

جاسم محمد

محفلین
شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے: فواد چودھری
Published On 07 May,2021 04:55 pm
600795_69988300.jpg

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر میاں محمد شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا۔

فواد چودھری نے کہا کہ اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی، اس سے پہلے وہ نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں سوال یہ ہے کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟

fawad%203.JPG

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، ہمارے نظام عدل کی کمزوریوں کی وزیر اعظم کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نظام سقہ کو یوں سیلیکٹ کرنا اور پورا ملک اس کے حوالے کردینا بھی نظام کے ساتھ مذاق ہے۔
اور جو نظام سقے اسی طرح سیلیکٹ ہو کر ملک کی جڑیں کاٹ چکے ان کو دو بارہ، سہ بارہ سیلیکٹ کرنا اور ان کی آل اولاد کو ان کی گدی پر دیکھنے کے خواب دیکھنا شاید اس سے بھی بڑا "مذاق" ہے!
 
نظام سقہ میں ججز کو بھی انصاف نہیں مل رہا۔ عام آدمی تو پھر عام آدمی ہے۔
 
اور جو نظام سقے اسی طرح سیلیکٹ ہو کر ملک کی جڑیں کاٹ چکے ان کو دو بارہ، سہ بارہ سیلیکٹ کرنا اور ان کی آل اولاد کو ان کی گدی پر دیکھنے کے خواب دیکھنا شاید اس سے بھی بڑا "مذاق" ہے!
یوں سب سے بڑا مذاق تو وہ سیلیکٹرز ہیں جو اس غریب ملک کی قسمت سے اس طرح چمٹ گئے ہیں جیسے آکاس بیل!
ایوب خان
یحییٰ خان
ضیاء الحق
پرویز مشرف
اینڈ کاؤنٹنگ
 
محمد وارث

لائبریرین
یوں سب سے بڑا مذاق تو وہ سیلیکٹرز ہیں جو اس غریب ملک کی قسمت سے اس طرح چمٹ گئے ہیں جیسے آکاس بیل!
ایوب خان
یحییٰ خان
ضیاء الحق
پرویز مشرف
اینڈ کاؤنٹنگ
آپ غیرِ وردی سیلیکٹرز کو شاید تجاہل"ِ عارفانہ" سے نظر انداز کر گئے، ورنہ زمانی طور پر یہ ان کے بھی "باپ" ہیں: اکاوئنٹس اینڈ آڈٹ برانچ کے ملک غلام محمد اور چوہدری محمد علی، عدلیہ کے جٹسس منیر، اور پولیکٹیکل سروس کے اسکندر مرزا!
 
جاسم محمد

محفلین
یوں سب سے بڑا مذاق تو وہ سیلیکٹرز ہیں جو اس غریب ملک کی قسمت سے اس طرح چمٹ گئے ہیں جیسے آکاس بیل!
ایوب خان
یحییٰ خان
ضیاء الحق
پرویز مشرف
اینڈ کاؤنٹنگ
بھٹو ایوب خان کا تحفہ
مشرقی پاکستان یحیی کا تحفہ
نواز شریف ضیا الحق کا تحفہ
این آر او مشرف کا تحفہ
حالیہ نظام سقہ باجوہ کا تحفہ
 
سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اوّل دن سے چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ ادھر ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے غیر آئینی مارشل لا لگایا اور ادھر عدلیہ نے نظریہ ضرورت کے تحت اسے بحال کر دیا۔ ادھر سول اسٹیبلشمنٹ نے غیر آئینی طور پر حکومت بر طرف کی اور ادھر فوجی اسٹیبلشمنٹ نے اس کی حمایت کر دی۔
 
اول شب خون سول سروس والوں نے مارے تھے، ملک غلام محمد اور چوہدری محمد علی کا پہلے کردار،گورنر جنرلز اور وزائے اعظم بنانے میں تھا پھر وہ دونوں خود یہ عہدے حاصل کر گئے۔ شیر کے منہ کو خون 1953 کے لاہور کے مارشل لا ء میں لگا تھا جب مارشل لاء کی" شاندار کامیابی" پر جنرل اعظم خان کےلاہور میں بڑے بڑے جلوس نکالے گئے ۔ پھر یہ جن کس کے قابو میں آنا تھا ؟ سو تب سے یہ دونوں ہم نشیں ضرور ہیں مگر ایک بلند و بالا نشیں ہے اور دوسرا انتہائی پست نشیں!
 
جاسم محمد

محفلین
اور جو نظام سقے اسی طرح سیلیکٹ ہو کر ملک کی جڑیں کاٹ چکے ان کو دو بارہ، سہ بارہ سیلیکٹ کرنا اور ان کی آل اولاد کو ان کی گدی پر دیکھنے کے خواب دیکھنا شاید اس سے بھی بڑا "مذاق" ہے!
یوں سب سے بڑا مذاق تو وہ سیلیکٹرز ہیں جو اس غریب ملک کی قسمت سے اس طرح چمٹ گئے ہیں جیسے آکاس بیل!
ایوب خان
یحییٰ خان
ضیاء الحق
پرویز مشرف
اینڈ کاؤنٹنگ
یہ عدالتیں کونسے آئین و قانون پر چل رہی ہیں جو ملک کے دیگر ادارے و محکمہ آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے کام کریں؟
 
جاسم محمد

محفلین
شیر کے منہ کو خون 1953 کے لاہور کے مارشل لا ء میں لگا تھا جب مارشل لاء کی شاندار کامیابی پر جنرل اعظم خان کےلاہور میں بڑے بڑے جلوس نکالے گئے ۔ پھر یہ جن کس کے قابو میں آنا تھا ؟
یہی میرا اوّل دن سے موقف رہا ہے۔ ۱۹۵۳ کے اینٹی قادیانی فسادات کے بعد لگنے والے مقامی مارشل لا پر ملا-ملٹری اتحاد نے جنم لیا جو آج تک قائم و دائم ہے۔
 
حسرت جاوید

محفلین
وہ پوچھنا یہ تھا کہ وہ جو بورس جانسن سے صاحب بہادر نے بات کرنی تھی، اس کا کیا بنا؟
اور وہ جو آئین کو پامال کر کے اسے 'جسٹ آ پیس آف پیپر' سمجھتے تھے ان کے لیے وزیر قانون کا عہدہ چھوڑ کر دفاع کرنا عین قانونی حکمتِ عملی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھٹو ایوب خان کا تحفہ
مشرقی پاکستان یحیی کا تحفہ
نواز شریف ضیا الحق کا تحفہ
این آر او مشرف کا تحفہ
حالیہ نظام سقہ باجوہ کا تحفہ
عمران خان کس کو کیا تحفہ دینے والے ہیں؟
معذرت کہ ہمیں سیاست نہیں آتی اور سیاسی سوال کرنا بھی۔ لیکن ایک سوال ذہن میں اٹھا تو پوچھ لیا۔ کسی کو جواب نہیں معلوم تو کوئی بات نہیں، وقت بتا دے گا
 
محترم عمران خان صاحب جلد ہی پوری قوم کے ہاتھ میں 'چھنکنا' تھمانے والے ہیں۔
 
Top