شگفتہ جدول ساز

جی شگفتہ بٹیا اگر آپ اپنی مخصوص ضروریات پر میسنجر پر بات کر سکیں تو میں وہ تبدیلیاں زیادہ آسانی سے کر سکتا ہوں۔ خاص کر فارسی کلاس کے حوالے سے۔
 
تھوڑی دیر بعد ان شاء اللہ آپ کو مصادر کے لئے جدول ساز تیار ملے گا۔ تب تک آپ میرے ذاتی پیغام کا جواب دے دیجئے تو کچھ مزید بہتر بنا سکوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی چیک کیجیے گا ذپ میں میں نے آپ کو جدول میں ایک ساتھ ایک سے زائد زبانیں دکھانے کے لیے لکھا ہے کہ نہیں جیسے اردو ، انگریزی ، عربی ، فارسی سب کو ایک ہی جدول میں دکھانا ہو اگر ۔ یہ سہولت بھی چاہیے اگر ابھی موجود ہے تو ٹھیک
 
اتفاق سے ایک لفظ سامنے آ گیا، کسی صاحب نے پسینے کے لئے لفظ ’عرقِ انفعال‘ استعمال کیا ہے اور اپنے تئیں تزئینِ کلام کی کوشش کی ہے۔ ایک باریک سی بات نوٹ کر لیجئے کہ ’عرق‘ کے معنی پسینہ ہیں اور عمومی معانی میں اسے کسی مزید صفت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ’عرقِ انفعال‘ کا معنی ہے ’شرمندگی اور ندامت کی وجہ سے آنے والا پسینہ‘۔
موتی سمجھ کے شانِ کریمی نے چُن لئے
قطرے جو تھے مرے عرقِ انفعال کے
او کما قال قائل، کہ شعر میں الفاظ کی نشست پر متیقن نہیں ہوں۔ 
 
میرے خدا! آج تک کسی نے میری اس جہالت پر اصلاح کی کوشش نہیں کی۔ میں نے بھی یہ ترکیب علامہ کے بچپن کے اسی شعر سے اخذ کی تھی پر بزعم خود اس کا مطلب یہ سمجھے بیٹھا تھا کہ مشقت کی وجہ سے آنے والا پسینہ۔ در اصل انفعال کا مادہ "فعل" یعنی کام ہے اور مجھے خواص ابواب کا اتنا علم نہیں لہٰذا یہی سمجھتا رہا کہ کام کرنے کی شدت کو انفعال کہتے ہونگے۔ بہت عنایت آپ کی جو میری جہالت کو نوازا۔ تہہ دل سے ممنون ہیں۔
 
کیوں شرمندہ کرتے ہیں صاحب! میرا مقصود صرف اصلاح ہے۔ اور جذبہ اس کے پیچھے یہ ہے، کہ آج اگر میں اپنے محدود علم کے مطابق کسی کی فروگزاشت کی اصلاح کر پاتا ہوں، تو کل کوئی دوست میری اصلاح بھی کرے گا، اللہ کرے یہ سلسلہ چلتا رہے۔ قبولیت کے لئے ممنون ہوں۔
 

aslam_jadodiya

محفلین
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ

یار بھائی لوگ،،، اردو ویب پر آپ جیسے لوگوں سے مجھ جیسے لوگوں کو ایک فائدہ تو ضرور ہے کہ ہمیں اردو پڑھنا آجاتی ہے، دعا کریں کہ لکھنا بھی آجاوے،،، باقی باتیں جو کہ ٹیکنیکل ہیں،،، اُس پر میں تو بس پلکیں جھپکا سکتا ہوں!
 
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ

یار بھائی لوگ،،، اردو ویب پر آپ جیسے لوگوں سے مجھ جیسے لوگوں کو ایک فائدہ تو ضرور ہے کہ ہمیں اردو پڑھنا آجاتی ہے، دعا کریں کہ لکھنا بھی آجاوے،،، باقی باتیں جو کہ ٹیکنیکل ہیں،،، اُس پر میں تو بس پلکیں جھپکا سکتا ہوں!

ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ :)
 
Top