شوق، مشغلے، سرگرمیاں!

ہمارے شوق، مشاغل، سرگرمیاں اور دلچسپیاں اس قدر زیادہ رہی ہیں کہ ان کا احوال لکھنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اگر اپنے پسندیدہ مصنف کے لفظوں میں کہیں تو اسی بات کا حال اور پس منظر کچھ یوں ہوگا :

"حال کم و بیش یہی ہے کہ کسی موچی کو اچھا جوتا گانٹھتے دیکھ لوں تو دنیا کا عظیم ترین موچی بننے کی منصوبہ بندی کرنے لگتا ہوں۔"

بچپن میں کسی استاد نے ہمیں Jack of all trades کا خطاب دیا تھا۔ وہ خطاب زندگی کے ہر موڑ پر اور دور میں ساتھ ساتھ چلتا رہا حتی کہ یہاں بھی ہمارا ذکر اسی نام سے ہوتا ہے مگر اس نام کے ساتھ ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں ایک ناگفتہ سرگوشی سنائی دیتی ہے Master of none اور یہ ہماری زندگی پر صادق بھی ایسے ہی آتی ہے گویا اسی کے لیے بنائی گئی ہو۔ :)

 
Top