شمیل نامہ

مائیکرو سافٹ پائریٹڈ سافٹ ویر استعمال کرتا ہے ۔

191596890_c74277fddb.jpg

ویسے یہ خبر کچھ زیادہ نئی نہیں ۔ اس پر پہلے بھی کئی ایک بار بحث ہو چکی ہے کہ مائکروسافٹ نے اپنے مشہور آپریٹینگ سسٹم " وینڈوز ایکس پی " میں دو تین ایسی ویو فائلز استعمال کی ہوئي ہیں جو پائریٹڈ پرگرام سے تیار کی گئی تھیں ۔

کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ساونڈ فائلز ایک ایسے تھرڈ پارٹی سے تیار کروائي گئي ہوں جو ایک پائریٹیڈ پرگرام استعمال کر رہا ہو ۔ اب یہ کیسے ثابت ہو سکتا ہے ؟ اس سلسلے میں ایک ویب سائٹ انے ایک سر حاصل بحث کی ہے ۔

بہرحال اس سلسلے میں مزید جاننے کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://techrepublic.com.com/5208-11183-0.html?forumID=89&threadID=173539&messageID=1765547
 
سورج اور آپ :: جلتے ہوئے ٹاپ ٹین سوالات ۔

191787599_c5599f3ed7.jpg

سورج ہماری بقا کے لیے بہت ضروری ہے ۔ ہماری زندگی کا دارو مدار اس پر ہے ۔ لیکن ساتھ رہتے ہوئے کبھی سوالات بھی اٹھتے ہیں ۔ ان سوالات میں سے جلتے ہوئے ٹاپ ٹین آپ کے سامنے حاضر ہیں ۔

ان سوالات اور جوابات کو جاننے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.livescience.com/humanbiology/top10_burning_questions.html
 
2050 اور آخری گوریلا ۔

191811042_20ee58cba6.jpg

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گوریلا بھی ان چند جانوروں میں سے ایک ہے جلد ہی ہمیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر جانے والے ہیں ۔ یہ سب ہماری اپنی نادانیوں کا نتیجہ ہے ۔ اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ نے اپنی کوشش کرنے کی ٹھانی ہے ۔

سائندانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالات اس قدر خراب ہیں کہ آنے والی صرف ایک دہائی میں ہی گوریلا کی چار سپیشیز ہمیشہ ہمشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں ۔

اس درد ناک خبر کو پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://news.independent.co.uk/environment/article1180234.ece
 
بھارت میں بھی بلاگ بلاک ۔

191983440_6ee15f5853.jpg

ایک تازہ خبر کے مطابق بھارت میں بلاگز کو بلاک کر دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے پاکستان میں گزشتہ مارچ سے ایک مشہور بلاگنگ ویب سائیٹ " بلاگ سپاٹ " پر پابندی لگا دی گئ تھی ۔ لیکن اس بار بھارت کی جانب سے پابندی صرف " بلاگ سپاٹ " پر ہی نہیں لگی ہے بلکہ اس کے علاوہ دو اور مشہور بلاگینگ سائٹوں ، جسے " ٹائپ پیڈ " اور " جیوسائیٹس " کو بھی پابندیوں کا سامنا ہے ۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ برصغیر میں ہی بلاگز کو پابندی کا سامنا کیوں ہے ۔ اس کا جواب بہت پیچیدہ ہے ۔ بہرحال بھارت کا مؤقف ہے کہ بلاگز کے ذریعے ٹیریریسٹ آپس میں اچھا تعلق رکھتے ہیں ۔ تاہم کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پابندی ایک خاص عرصے کے لیے لگائی گئی ہے ۔ یہ پابندی ہمیشہ کے لیے نہیں ہے ۔

آخر برصغیر کی حکومتوں کا نزلہ بیچارے بلاگز پر ہی کیوں گرتا ہے ؟ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے ۔ لیکن بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ہمارے ممالک میں ایسا اس وجہ سے بھی ہے کہ ابھی ہماری قوم بلاگز کے نام اور فوائد سے نا آشنا ہے ۔

اسی خبر کو تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.boingboing.net/2006/07/17/report_indian_gov_bl.html
 
شمسی توانائي سے چلنے والے ٹاپ ٹین Gadgets ۔

192016674_8f4a191a05.jpg

ہم اکثر دفعہ شمسی توانائي کے فوائد بیان کرتے وقت یہ ضرور کہتے ہیں کہ اس سے کچھ زیادہ ہی طاقتور قسم کے Gadgets تیار نہیں کیے جا سکتے ۔ لیکن آج یہ بات ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غلط ثابت ہونے والی ہے ۔

Tech Blog نے بڑی محنت سے شمسی توانائي سے چلنے والے ٹاپ ٹین Gadgets ایک جگہ جمع کیے ہیں جو کاقی طاقتور بھی ہیں اور کارآمد بھی ۔ بھائي آپس کی بات ہے ۔ ان کو دیکھ کر اور ان کی کارکردگی کو دیکھ کر میرے منہ میں تو ابھی سے پانی آ رہا ہے ۔

اب میں چاہتا ہوں کہ آپ کو بھی ان طاقتور ترین اور کارآمد ترین Gadgets ابھی ابھی زیارت کرواؤں ۔ تو ان Gadgets کو دیکھنے کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.techeblog.com/index.php/tech-gadget/top-10-strangest-solar-gadgets
 
موسیقی کا رخ بدلے والے پچاس میوزک البمز

194914008_25fb054111.jpg

جیسے ہمارے ملک پاکستان کی موسیقی کو بنجمن سسٹرز اور نازیہ حسن اور زوحیب حسن نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا بالکل اسی طرح سے پچاس البمز نے مغربی دنیا کی موسیقی کو ہمشہ ہمشہ کے لے ایک نیا رنگ دیا اور ایک خاص وقت میں اس کا رخ بدلنے میں مدد دی ۔

کہنے کو تو یہ پچاس البمز ہیں لیکن میرے نزدیک یہ سب کی سب پچاس کہانیاں ہیں ۔ایسی کہانیاں جو کہانی کہنے والوں نے خوب کہیں اور لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئیں ۔ ان المبز کو دیکھا جائے تو یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی کامیابیاں حاصل کیں ۔ اس سلسلے میں ہمیں " سپایس گرلز " اور " کیٹ بوش " کبھی نہیں بھولیں گی ۔ اسی کے ساتھ ساتھ میرے پسندیدہ " دا بیچ بوائز " بھی اپنی ہی مثال آپ تھے جنہوں نے ایک سمندری کھیل " سرفینگ " کو اپنے گیتوں کا موضع بنایا اور " گوڈ وابریشنز " کی طرح کے آل ٹائمز فیوریٹ گیت تشکیل دیئے ۔

ان شہر آفاق پچاس البمز کو جاننے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://observer.guardian.co.uk/review/story/0,,1821196,00.html
 
vinegardd6wt2.jpg

سرکے کے 62 نہایت کم معلوم استعمالات

سرکہ ایک ایسا مائع ہے جو ایتھانول کے خمیر سے بنایا جاتا ہے ۔ اس عمل کے دوران میں ایسیٹک ایسیڈ بھی تیار ہو جاتا ہے ۔ سرکہ دنیا بھر میں 90 فیصد گھرانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے چار آہم استعمالات میں سالاد کی تیاری ، کھانے کے اجزا کے طور پر استعمال ، اچار کی تیاری اور گھر میں کینیگ میں استعمال ہوتا ہے ۔

لیکن ان کے علاوہ بھی سرکہ کے 62 نہایت کم معلوم استعمالات ہیں ۔ جو روزانہ کے کاموں میں شامل کر لیے جائیں تو زندگی سہل ہو جاتی ہے ۔ ان استعمالات کو پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://odyb.net/food-cooking/62-little-known-uses-of-vinegar/
 
بدل گئے بندہ مزدور کے اوقات ۔

abcgmawaitressedit07071qp2.jpg

مزے دار پیزا کی اقسام پیش کرنے والی کمپنی " پیزا ہٹ " کے نام سے کون واقف نہیں ؟ اسی ہی کمپنی کے ایک ریسٹوران کی ملازمہ نے دس ہزار امریکی ڈالر " ٹیپ " کے طور پر حاصل کیئے ہیں ۔

پوری کہانی نیچے ربط میں پڑھی جا سکتی ہے ۔
http://abcnews.go.com/GMA/OnlyinAmerica/story?id=3374034&CMP=OTC-RSSFeeds0312
 
اچھوتے ڈومین نیمز کیسے حاصل کیے جائیں ؟

domainnamefinderbrainstyu0.jpg

اب تک کروڑوں ڈومین نیمز کسی نہ کسی کے نام ہو چکے ہیں ۔ لیکن اچھوتے ڈومین نیمز ابھی بھی آپ کی رہ تک رہے ہیں ۔ لیکن اس کے لیے کچھ ٹیکنیکس چاہیں ۔ لیکن آپ اس سلسلے میں بھی شورٹ کٹ کو ترجیح دینا چاہتے ہیں تو اس ایک مضمون کو ضرور پڑھیے جس کا ربط نیچے دیا گیا ہے ۔ مجھے امید ہے چند ہی گھنٹوں میں ایک بہترین اچھوتا ڈومین نیم آپ کا ہو چکا ہو گا ۔

http://www.clazh.com/bust-a-name-helps-you-find-a-good-domain-name/
 
آن لائن فائل محفوظ کرنے کے پانچ آسان طریقے ۔​

dropbokstb7.jpg

اگر آپ اپنی فائل اور ڈیٹا کو آن لائن محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو کوئی مشکل نہیں ۔ انٹرنیٹ پر بہت سی ویب سائٹس اس کام کو انجام دینے کے لیے دل نشین وخوش کن سہولیات اور فوائد لیے آپ کی خدمت میں موجود ہیں ۔ لیکن جب ان کو استعمال کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ سائٹس وہ فوائد نہیں پہنچا سکتیں جن کا یہ بار بار ذکر کرتی ہیں ۔ تو ایک صاحب نے نہایت عرق ریزی سے انٹرنیٹ کی دنیا میں موجود آن لائن سٹورج سائٹس کا مشاہدہ کیا اور تجربات بھی اور ہمارے لیے پانچ سائٹس اکٹھی کی ہیں جو اپنے فوائد کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں ۔

تو ان سائٹس کے بارے میں جاننے کے لیے نیچے والے ربط پر جائیں ۔
http://www.franticindustries.com/blog/2007/07/12/5-simple-ways-to-store-your-files-online/
 
پی سی اور لیپ ٹاپ کو چھوڑیے اور انٹرنیٹ موبائل ڈوائس اپنائیے ۔​

dimthumbdv3.jpg

اب ہمارے روزمرہ کے تقریباً تمام کام آن لائن ہو رہے ہیں ۔ تو دیکھا گیا ہے کہ پی سی اور لیپ ٹاپ اپنی افادیت کھو رہے ہیں اور مارکیٹ میں ایسی مشینیں آ رہی ہیں جو آپ کو انٹرنیٹ سے جوڑتی ہیں اور آپ تمام کے تمام کام آن لائن کرتے ہیں ۔ اس طرح آپ کو بہت سے پرزہ جات اور پریشانیوں سے نجات مل جاتی ہے ۔

ہمارے ایک دوست بلاگر جناب " نعمان " نے اس سلسلے میں ایک نہایت عمدہ پوسٹ لکھی ہے جو نیچے دیئے گئے ربط کو استعمال کرتے ہوئے پڑھی جا سکتی ہے ۔

http://noumaan.sabza.org/archives/203

اسی افادیت کو دیکھتے ہوئے انٹل بھی ایک ایسی ڈوائس بنا رہا ہے جو انتہائی مختصر ہے اور صرف انٹرنیٹ ہی کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائی جا رہی ہے ۔ اسی ڈوائس کی پروٹو ٹائپ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو استعمال کریں ۔

http://arstechnica.com/news.ars/post/20070710-hands-on-with-a-prototype-intel-mobile-internet-device.html
 
فیس بک ، سوشل نیٹ ورکنگ آپریٹنگ سسٹم کی جناب ۔​

link3zu5.jpg

فیس بک وہ واحد کمپنی ہے یا پھر ان ایکا دکا کمپنیوں میں سے ایک ہے جن سے گوگل بھی گھبراتا ہے ۔ جیسے گوگل کو لوگ ، سرچنگ کا آپریٹنگ سسٹم کہتے ہیں اسی طرح فیس بک ، سوشل نیٹ ورکنگ کا آپریٹنگ سسٹم بننے جا رہا ہے ۔ مزید نیچے دیئے گئے ربط میں دکھیے ۔

http://adage.com/digital/article?article_id=119070
 
ٹاپ ٹین خوبصورت ترین سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس ۔​

link4jv6.jpg

اگر آپ کسی مائی سپیس ناپسند کرنے والے سے پوچھیں کہ وہ مائی سپیس کیوں ناپسند کرتا ہے تو وہ آپ کو بتائے گا کہ وہ دیکھنے میں بہت بھدی ہے اور بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو صرف خوبصورتی کی بنیاد پر ہی سوشل نیٹ ورکنگ بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ نیچے دیئے گئے ربط میں ایسی پوسٹ کا ربط ہے جو انٹرنیٹ کی دنیا میں دس خوبصورت ترین سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے بارے میں بتا رہی ہے ۔

http://mashable.com/2007/07/09/beautiful-social-networks/
 
ٹائم ڈاٹ کام کی جانب سے سن 2007 کی بہترین سائٹس ۔​

link5eq3.jpg

مشہور زمانہ جریدے ٹائمز نے سن 2007 کے لیے 50 بہترین سائٹس کا اعلان کیا ہے ۔ نیچے ان ویب سائٹس کے روابط والے صفحہ پر جانے کا ربط ہے جہاں ان پسند کی جانے والی سائٹس کے تعارف بھی ہیں اور وہاں پر سائٹ وزٹ کرنے والے ناظرین سے بھی ووٹ مانگے گئے ہیں ۔

http://www.time.com/time/specials/2007/article/0,28804,1633488_1633530_1638406,00.html
 
Top