شمشاد: آپ کے اوتار، دستخط کچھ کہتے ہیں۔

ابو کاشان

محفلین
اوتار : کسی کے لیئے بھی یہی تاثر لیتا ہوں کہ مذہبی لگاؤ کی وجہ سے اپنی تصویر لگانا پسند نہیں۔ ویسے مجھے شمشاد بھائی انتہائی نرم مزاج شخصیت کے مالک لگتے ہیں۔
دستخط : پہلے میں سمجھتا تھا کہ کچھ فارسی میں لکھا ہے پھر غور کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ توکسی مشہور حدیثِ پاک (صلی اللہ علیہ و سلم) کا حصہ ہے۔ اس کو دیکھ کر میں نے یہ کلمہ اپنے روزآنہ کے اذکار میں دوسرے نمبر پر شامل کر لیا ہے۔

شمشاد بھائی اس دستخط کو وقتی طور پر بھی مت ہٹایا کیجیئے۔
 

محمدصابر

محفلین
شمشاد بھائی کا اوتار ان کی نظر کی گہرائی کا پتہ دیتا ہے ۔
اور موڈ ان کے موڈ جیسا ہی ہے
جبکہ دستخط ان کے مذہبی رجحان کا پتہ دیتے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
ارے یہ لڑی تو ہم نے اب دیکھی ۔ معافی چاہتا ہوں صاحب۔ اور ابھی حاضر ہوا۔
 
Top