شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح

x boy

محفلین
لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کردیا
09 مئی 2014 (12:05)

news-1399618467-6744.jpg

بہاولپور(خصوصی رپورٹ ) وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے پہلے سب سے بڑے سولر توانائی منصوبے کا افتتاح کردیاجس کے پہلے مرحلے میں 100میگاواٹ بجلی دسمبر 2014ءتک سسٹم میں شامل ہوجائے گی جبکہ منصوبے سے مجموعی طورپر 1000میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، سولر منصوبے سے پیداہونیوالی بجلی فی یونٹ 15روپے میں دستیاب ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف نے چولستان میں بنائے جانیوالے پاکستان کے سب سے بڑے شمسی توانائی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ منصوبہ وزیراعظم کی سوچ کا عکاس ہے اورآج قوم کیلئے ایک تاریخی موقع ہے ۔ 15ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والے منصوبے سے مجموعی طورپر 1000میگاواٹ بجلی پیداہوگی ، منصوبے کے پہلے مرحلے میں 100میگاواٹ بجلی پیداہوگی جو رواں سال دسمبرتک سسٹم میں شامل ہوجائے گی ۔دوسرے مرحلے میں 300میگاوٹ بجلی دسمبر 2015ءمیں قومی گرڈ سے منسلک ہوگی جبکہ تیسرے اورآخری مرحلے میں مزید 600میگاواٹ بجلی دسمبر 2016ءتک سسٹم میں شامل کردی جائے گی ۔ بتایاگیاہے کہ400میگاواٹ بجلی کی ترسیل کیلئے 132کے وی کی ٹرانسشمن لائن مکمل ہوچکی ہے جبکہ 600 میگاواٹ کی ترسیل کے لیے220 کے وی کی لائن ایک سال میں مکمل ہو جائے گی ۔چینی کمپنی ’ٹی بی ای اےُ کے تعاون سے شروع کیے گئے منصوبے کے لیے 25فیصد رقم حکومت پنجاب اور 75فیصدرقم بینک آف پنجاب بطور قرضہ دے گا۔ یہ منصوبہ ملک کا سب سے بڑا شمستی توانائی کا منصوبہ ہے جس کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف، ریاض پیرزادہ ، گورنر پنجاب،وزیراعلیٰ پنجاب اور چینی حکام سمیت دیگر موجود تھے ۔
 
Top