شمالی وزیر ستان : طالبان گروپوں میں جھڑ پیں ، سات افراد ہلاک

15 جون 2014 (16:06)

شمالی وزیر ستان (مانیٹرنگ ڈیسک )شوال کے علاقے میں شدت پسندوں کے دو گروپوں کے در میان جھڑپوں کے نتیجے میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہریا ر محسود گروپ اور خان سید سجناکے حامیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ور فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا ، جھڑپوں میں شہریار محسود گروپ کے چار اور خان سید سجنا گروپ کے تین حامی ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔

http://dailypakistan.com.pk/national/15-Jun-2014/113049
 
تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)خونی بھیڑیوں ، ٹھگوں اور مجرموں کی جماعت ہے, جو القائدہ کی اتحادی ہے اور جس کی بقا ،پنپنا اور پھلنا پھولنا پاکستان میں افرا تفری، بدامنی ،بد نظمگی ،لاقانونیت اور قتل و غارت گری و مار دھاڑ پھیلانے میں مضمر ہے۔
طالبان کے دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی، طالبان کے متحارب گروپوں کے درمیان جاری لڑائی کا حصہ ہے اور اب یہ لڑائی تھمنے والی نہ ہے کیونکہ سجنا گروپ اب اصل تحریک طالبان ہونے کا دعویدار ہے۔ ویسے بھی یہ لڑائی پاکستان کے حق میں ہے کیونکہ یہ خونی دہشت گرد آپس میں لڑ مر کر اپنی طاقت ضائع کر دیں گے۔
اب چونکہ سجنا نے تحریک طالبان سے علیحدگی اختیار کرکے اپنا علیحدہ گروپ بنا لیا ہےجس سے طالبان کی تنظیم کمزور ہو گئی ہے اور طالبان کی اندرونی لڑائی و شکست و ریخت مزید تیز تر ہو جائے گی۔اس طرح دہشت گرد گروپوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔ طالبان ،طالبان سے لڑیں گے۔اس اندرونی چپقلش سے طالبان کی ریڑہ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور ان کا خاتمہ یقینی ہو گیا ہے۔ طالبان کے یہ اختلافات طالبان کے لئے بڑا دہچکا ثابت ہونگے اور یہ عضو معطل ہو کر رہ جائیں گے اور ان کے حملہ کرنے کی طاقت کو زبردست نقصان پہنچے گا اور طالبان ایک مربوط و مضبوط تنظیم کی حثیت کھو دینگے۔
 
Top