شمالی وزیرستان ڈرون حملے، سات ہلاک!

arifkarim

معطل
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں گزشتہ باہر گھنٹوں کے دوران ہونے والے دو ڈرون حملوں میں سات افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پہلا حملہ جمعرات کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے تحصیل میر علی کے مچی خیل گاؤں میں ہوا۔

اس حملے میں ایک مقامی شخص کریم خان کے حجرے کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

دوسرا ڈرون حملہ جمعہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے تحصیل میر علی اور میران شاہ کے درمیان واقع علاقے غنڈئی کلی میں ہوا۔ اس حملے میں ایک کرولا کار کو نشانہ بنایا گیا جس سے اس میں سوار تین افراد مارے گئے ہیں۔

دونوں حملوں میں ڈرون طیاروں نے دو دو میزائل داغے۔

خیال ہے کہ شمالی وزیرستان میں مبینہ امریکی حملے ایسے وقت ہو رہے ہیں جب اس سے متصل جنوبی وزیرستان میں پاکستان فوج نے بیت اللہ گروپ کے طالبان کے خلاف کئی ہفتے سے فوجی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے اور حکام کے مطابق زیادہ تر علاقے پر فوج کو کنٹرول حاصل ہوگیا ہے

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جنوبی وزیرستان سے بڑی تعداد میں طالبان جنگجو شمالی وزیرستان، اورکزئی ایجنسی اور دیگر قبائلی علاقوں کی طرف منتقل ہوچکے ہیں۔

بشکریہ بی بی سی اردو!
پاک فوج زندہ باد! نہایت احسن انداز میں‌اپنی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے!:(
پھر کہتے ہیں کہ دہشت گرد کیوں جنم لیتے ہیں :eek:
 
Top