شمالی وزیرستان میں نجی اسکول بارودی مواد سے اڑادیاگیا

شمالی وزیرستان میں نجی اسکول بارودی مواد سے اڑادیاگیا

میرانشاہ(نمائندہ جنگ) شمالی وزیرستان میں دوسرا نجی اسکول بارودی مواد سے اڑادیاگیا۔ تحصیل میرانشاہ کے درپہ خیل سرائے میں دھماکے سے اسکول کے کمرے اورگیٹ کونقصان پہنچاتاہم بم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ان پرائیویٹ اسکولوں کوکس نے اورکیوں نشانہ بنایا کیونکہ شمالی وزیرستان میں فاٹاکے دوسرے حصوں کی طرح آج تک کسی تعلیمی ادارے کوکسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=176481
 
طالبان اسلام اور شریعت کا دن رات ڈھول پیٹ رہے ہیں مگر اُن کی جہالت کا سب سے بڑا شاہکار بچوں کے سکولوں کا نذرِ آتش کرنا اور طالبعلموں کا قتل ہے۔
طالبان کی سکول دشمنی سے یہ عیاں ہے کہ طالبان اسلام اور پاکستان کے مخلص نہیں اور نہ ہی ان کو پاکستانی عوام کی ترقی میں کو ئی دلچسپی ہے .طالبان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے نالاں ہیں اور پاکستان کو واپس پتھر کے دور میں واپس دہکیلنا چاہتے ہیں. سکولوں کو جلانے اور طالب علموںپر حملوں کے معاملہ میں طالبان کی سرگرمیاں اسلام کے سراسر منافی ہیں.

........................................................................
کیاطالبان مقبول ہورہے ہیں؟

http://awazepakistan.wordpress.com/
 
آخری تدوین:
Top