شمالی وزیرستان میںامریکی ڈرون حملہ، غیرملکیوں سمیت 8 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میںامریکی ڈرون حملہ، غیرملکیوں سمیت 8 افراد جاں بحق


C:\Users\user116\AppData\Local\Temp\msohtmlclip1\01\clip_image003.jpg

C:\Users\user116\AppData\Local\Temp\msohtmlclip1\01\clip_image002.gif


بنوں(نیوز ایجنسیاں)شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں غیرملکیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بدھ کو میزائل حملہ میرانشاہ سے 60کلومیٹر دور لوارہ نامی گائوں میں ایک کمپائونڈ پر کیا گیا، ذرائع کے مطابق دتہ خیل کے علاقے لوارہ منڈی میں امریکی جاسوس طیارے نے حقانی نیٹ ورک کے کمپاونڈاور گاڑی پر 4میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں غیرملکیوں سمیت 8افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں حقانی نیٹ ورک کے ازبک جنگجو شامل ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی جاسوس طیاروں کا 2014ءمیں یہ چوتھا ڈرون حملہ تھا اس سے پہلے 19جولائی کو امریکی جاسوس طیارے نے ڈرون حملہ کیا تھا جس میں 8 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=223859
 
Top