شمالی وزیرستان آپریشن کے بعددہشتگردحملوں میں غیرمعمولی کمی

شمالی وزیرستان آپریشن کے بعددہشتگردحملوں میں غیرمعمولی کمی

اسلام آباد (طاہر خلیل)شمالی وزیرستان میں آپریشن کے بعد ملک بھر میں جنگجو حملوں میں غیرمعمولی کمی آئی،جون کے پہلے پندرہ دنوں میں جنگجوؤں نے 84 کارروائیاں کیں جبکہ باقی ماندہ نصف ماہ میں یہ تعداد کم ہو کر57 ہوگئی۔کانفلیکٹ مانیٹرنگ سینٹرکی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون 2014میں مجموعی طور پر ریاست مخالف تشدد سے جڑے 268پر تشدد واقعات رونما ہوئے جن 774افراد ہلاک اور 295 زخمی ہوئے، ان 268وا قعات میںسے 141جنگجو حملے تھے، جنگجوئوں کی کارروائیوں میں 257افراد ہلاک اور 270زخمی ہوئے، جنگجوئوں نے دس افراد کو اغوا بھی کیا، فورسز نے جون 2014میں مجموعی طور پر127کارروائیاں کیں، 517 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے، فورسز کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں پانچ سو جنگجو نو عام شہری اور آٹھ فورسز اہلکار شامل ہیں۔رپورٹ میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کے شروع ہونے سے پہلے جون کے پہلے پندرہ دنوں میں جنگجوئوں کی 84 کارروائیاں ہوئیں جن میں 181 افراد مارے گئے جبکہ جون کے باقی ماندہ پندرہ دن کے دوران جنگجو حملوں کی تعداد ہو کر 57 رہ گئی جس میں 116 افراد ہلاک ہوئے، آپریشن کے بعد جنگجو حملوں میں بتیس فیصداور ہلاکتوں میں 58 فیصد کمی واقع ہوئی تاہم جنگجو حملوں میں قابل ذکر کمی سندھ اور بلوچستان میں ہوئی۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=213847
 
Top