شعیب پردوسال اورآصف پرایک سال کی پابندی

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شعیب پر دو آصف پر ایک سال کی پابندی کے فیصلے پرآپ کاکیاتبصرہ ہے ضرورشیئر کریں۔

شعیب اختر اپنے آپ کو معصوم ثابت کرنے میں ناکام رہے: شاہد حامد
پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ڈوپنگ کمیشن نے تیز رفتار بالر شعیب اختر اور محمد آصف پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزامات پر بالترتیب دو سال اور ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
میں نے کچھ غلط نہیں کیا: شعیب
شیعب اختر اور محمد آصف کے خلاف یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طرف سے قائم کردہ ڈوپنگ کمیشن کے چیئرمین شاہد حامد نے بدھ کو قذافی سٹیڈیم میں سنایا۔
انیس صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں کمیشن نے کہا کہ شعیب اختر سماعت کے دوران یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ وہ ممنوعات ادوایات استعمال نہیں کرتے رہے ہیں۔
شاہد حامد نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر کو سنائی جانے والی سزا کم سے کم ہے اور بین الاقوامی کرکٹ کے قوانین کے تحت وہ شعیب کو اس سے کم سزا نہیں سنا سکتے۔
محمد آصف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں شک کا فائدہ دیتے ہوئے ایک سال کی سزا سنائی گئی۔
شاہد حامد نے کہا کہ شعیب اختر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے بارے میں بین الاقوامی کرکٹ قوانین سے پوری طرح آگاہ تھے اور سن دو ہزار چار میں کھلاڑیوں کو آگاہ کرنے کے لیئے کرائی جانے والی ورکشاپ میں شعیب اختر شریک تھے۔
شاہد حامد ڈوپنگ کمیشن کا فیصلہ سنا رہے ہیں
تاہم انہوں محمد آصف کے بارے میں کہا کہ وہ اس بارے میں پوری آگاہی حاصل نہیں تھی اور پی سی بی کی طرف سے انہیں فراہم کردہ قوائد و ضوابط کا کتابچہ بھی انگریزی زبان میں تھا۔ کمیشن نے اپنے فیصلہ میں یہ بات واضح کی ہے کہ کیونکہ محمد آصف انگریزی زبان سے واقفیت نہیں رکھتے اس لیئے انہیں شک کا فائدہ دیا جا سکتا ہے۔
شاہد حامد نے کہا کہ محمد آصف نے سماعت کے دوران اعتراف کیا کہ وہ ممنوعہ ادویات کے ذمرے میں آنےوالا ایک ’فوڈ سپلیمنٹ‘ استعمال کرتے تھے لیکن پی سی بی کے ماہر ڈیرل لفسن کے کہنے کے بعد انہوں نے اس کا استعمال بند کر دیا تھا۔
شاہد حامد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پابندی کے دوران یہ کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کس قسم کی کرکٹ میں شرکت نہیں کرسکتے، نہ ہی وہ کرکٹ بورڈ کے کسی عہد پر کام کرسکتے ہیں اور نہ ہی وہ کرکٹ بورڈ کی طرف سے کسی قسم کے فنڈ لینے کے مستحق رہے ہیں۔
بشکریہ بی بی سی

والسلام
جاویداقبال
 

دوست

محفلین
پابندی کی بجائے اگر جرمانہ کرتے تو بہتر نہیں تھا؟؟؟
ٹیم کا تو بیڑہ غرق ہوگیا سال کے لیے۔ کوئی بھی سٹرائیک گیند باز نہیں ہے پیچھے۔ سب دوسرے درجے کے گیند باز ہیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شمشاد نے کہا:
یہ پاکستان کی کرکٹ پر ایک بدنما دھبا ہے۔

یہ توہے ہی ہے شمشادبھائی، جیسی کرنی ویسی بھرنی۔

دوست نے کہا:
پابندی کی بجائے اگر جرمانہ کرتے تو بہتر نہیں تھا؟؟؟
ٹیم کا تو بیڑہ غرق ہوگیا سال کے لیے۔ کوئی بھی سٹرائیک گیند باز نہیں ہے پیچھے۔ سب دوسرے درجے کے گیند باز ہیں۔

شاکربھائی،میں آپ سے اختلاف کرتاہوں ماناکہ کوئی اوران کے پائے کابولرنہیں لیکن اس کایہ بھی مطلب نہیں کہ ان کوکھلی چھٹی دے دی جائے۔ میرے خیال میں توٹھیک کیاہے اب یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ شعیب اخترکرکٹ چھوڑنے پرغورکررہے ہیں۔


والسلام
جاویداقبال
 

دوست

محفلین
چلیں۔ لیکن پیچھے کوئی باؤلر نہیں اور۔
خیر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ اگلے سال ورلڈ کپ بھی ہے اور ان کا حال کیا ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی شاکر بھائی، اب تونظریں ورلڈکپ پرہیں ویسے یہ دونوں باؤلروں کی کمی پاکستانی ٹیم کوبہت محسوس ہوگی۔ ہم اللہ تعالی سے دعاگوہیں۔ کہ ہماری ٹیم کوان مشکلات پرقابوپانے کی ہمت و حوصلہ عطاء کرے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ بہت اچھا ہوا۔ اگر پی سی بی خود کاروائی نہ کرتا تو شاید یہ آئی سی سی کرتی۔۔۔ اور پھر جو سزا ملتی، وہ پورے پاکستان کو ملی ہوتی، نہ کہ صرف دو کھلاڑیوں کو۔ آئی سی سی کو تو ویسے ہی پاکستان کے خلاف بہانہ درکار تھا، انگلینڈ والے میچ کی بنا پر
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی منصور(قیصرانی) بھائی، آپ کی بات میں بھی دم ہے یہ بھی توہوسکتاتھا۔



والسلام
جاویداقبال
 
Top