1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

شعیب ملک اوررمیز راجہ میں جنگ چھڑ گئی

جاسم محمد نے 'کھیل اور کھلاڑی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 10, 2020

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    21,576
    ٹوئٹر پرشعیب ملک اوررمیزمیں جنگ چھڑ گئی
    عباس رضا / اسپورٹس رپورٹر 2 گھنٹے پہلے
    [​IMG]
    ریٹائرمنٹ کے مشورے پر آل راؤنڈر کے مذاق نے کمنٹیٹرکو بھڑکا دیا

    لاہور: ٹویٹر پر شعیب ملک اور رمیز راجہ میں جنگ چھڑ گئی، ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیے جانے پر آل راؤنڈر کے مذاق نے سابق کپتان کو بھڑکا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ اوپنر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ریٹائر ہوجانا چاہیے، اسی میں پاکستان کرکٹ کی بہتری ہے، نوجوان کرکٹرز کا ایک پول موجود ہے، ہمیں اب آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔ جواب میں شعیب ملک نے بھی سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ رمیز بھائی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں،ہم تینوں کا کیریئر ہی اختتام کے قریب ہے، آئیے مل کر عزت سے ریٹائر ہوں،کیا اس کو 2022میں پلان کریں؟ اس پر رمیز کو غصہ آ گیا۔

    انھوں نے لکھا کہ آپ مجھے کہاں سے ریٹائر ہونے کا کہہ رہے ہیں، کیا میں پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے آواز بلند کرنے سے ریٹائرمنٹ لے لوں، میں ملکی کرکٹ کو ٹاپ پر دیکھنا چاہتا ہوں کیا اس کو خیر باد کہہ دوں، ملک صاحب میں ان چیزوں پر کبھی ریٹائرمنٹ نہیں لے سکتا،آپ لوگوں کے لیے اگلے سال کمنٹری کی طرف آنا مشکل ہوگا تب آپ میری جتنی عمر کے لگ بھگ ہوچکے ہوں گے، مجھے آپ لوگوں کو استاد بن کر بتانے کی ضرورت نہیں، میں نے تو اپنی کپتانی کے دورمیں کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تکنیکی معاملات سے واقفیت نہ ہونے پر رمیز راجہ نے شعیب ملک کے منیجر پر اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے کا الزام بھی عائد کیا جو درست نہ تھا کیونکہ ٹوئٹس موجود تھیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    7,240
    موڈ:
    Asleep
    جنگ میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں اور کتنے زخمی ہیں؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • زبردست زبردست × 1
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    رمیز راجہ کا مشورہ بالکل ٹھیک ہے، شعیب ملک اینڈ کو کو اب کھیلنے سے واقعی ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیئے!
     
    • متفق متفق × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    10,359
    جھنڈا:
    Pakistan
    مشورہ ملک کا بھی غلط نہ ہے۔ ;)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  5. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    یہ تو خیر "بغضِ معاویہ" والا چکر لگتا ہے کیونکہ آپ ہی نے بتایا تھا کہ رمیز راجہ نے آپ کو بھی ٹوئیٹر پر بین کررکھا ہے! :LOL:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    21,576
    :)
     
  7. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,184
    کس نے کہا کہ رمیز راجہ کو ٹوئیٹر کی سمجھ بوجھ نہیں! یہ بلاک مار کر رمیز نے دانش مندی کا ثبوت دیا ہے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر